Tag: SBP

  • رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آئندہ دوماہ کیلئے شرح سود کا اعلان آج کرے گا، معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں رد وبدل کا امکان نہیں ہے ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اعداد وشمار اور خاص طور افراط زر کا جائزہ لینے کے بعد رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گی، آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان نئےگورنر اسٹیٹ بینک آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    شرح سود میں ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر کی شرح میں ہوتی کمی کے باعث شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، جون میں افراط زر کی شرح تین اعشاریہ نوفیصد رہی۔

    دوسری جانب بینکنگ سیکٹر کیجانب سے شرح سود میں اضافے کا مطالبہ دیکھنے میں آیا ہے، اس وقت بنیادی شرح سود پانچ اعشایہ سات پانچ فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں آخری بار اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی تھی، اس وقت شرح سو د پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رواں برس کے لئے زکوٰة کا نصاب مقرر

    رواں برس کے لئے زکوٰة کا نصاب مقرر

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب  38ہزار 406 روپے مقرر کر دیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال زکوة کے نصاب میں 2 ہزار 849 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 38 ہزار 406 روپے طے کردیا گیا، بینک اکاﺅنٹس میں 38.406 روپے سے زائد یا اضافی رقم پر زکوٰة کاٹی جائے گی۔

    قانون کے مطابق ملک بھر میں کام کرنے والے تمام شیڈ ولڈ بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس کے حامل کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے یکم رمضان المبارک کو 38 ہزار 406 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر ازخود زکوٰة کی رقم منہا کر لی جائے گی۔

    تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتیداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، وزارت مذہبی امور کے ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰة کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال زکوة کا نصاب 35 ہزار557 روپے مقرر کیا گیا تھا۔


     اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں ۔ 

  • عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف ،اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

    عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف ،اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

    کراچی: عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اُن کے نام کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں عبدالستار ایدھی کا یادگاری سکہ جاری کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں فیصل ایدھی کی بھی شرکت کی، گورنراسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ فیصل ایدھی کوپیش کیا، اس موقع فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کے مشن کو جاری رکھیں گے، حکومت اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    edhi-post

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایدھی کی خدمات کا اعتراف ان کا مشن اپنانا ہے ، 50روپے مالیت کے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب 50روپے مالیت کے 50 ہزار سکے جاری کیے گئے ہیں، یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک کے 16دفاتر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔

    cpins

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے یاد گاری سکوں کا سلسلہ 1976 کو شروع ہوا تھا ، ابتک پاکستان میں5شخصیات کےیادگاری سکےجاری کئے گئے ، بابائے قوم محمد علی جناح کے حوالے سے 3 یادگاری سکے جاری ہوچکے ہیں ، اسٹیٹ بینک مختلف مواقعوں کے اب تک 27 سکے جاری کرچکا ہے۔


    مزید پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی خدمات : یادگاری سکہ 31 مارچ سے دستیاب ہوگا


    خیال رہے کہ سکے کی پشت پر  پر ایدھی صاحب کی تصویر کا عکس ہے اور اس پر عہد انسانیت عبد الستار ایدھی کے الفاظ درج کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد گزشتہ برس کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اُن کی خدمات کے اعتراف میں مختلف سڑکوں اور اسٹیڈیمز کو ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال جولائی میں اسٹیٹ بینک کوعبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 95 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 95 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ لے کے ذخائر ماہ ِ ستمبرکے اوائل پر 18,598.0 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 13,555.7 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5,042.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

    مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 18,598.0 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 04 ستمبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 95 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔