Tag: SC

  • حکومت کاانتخابی دھاندلی پرعدالتی کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط

    حکومت کاانتخابی دھاندلی پرعدالتی کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نےانتخابی دھاندلی پرتین رکنی عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

    وزارت قانون کی جانب سے لکھا گیا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس تحقیقاتی کمیشن کے قیام کیلئے تین ججز کے نام دیں اور سربراہ کا بھی تعین کریں،خط کے متن کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دینا ہوگی،خط میں کمیشن کے رجسٹرار کے تعین کی بھی استدعا کی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے گذشتہ روز قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا، ایف آئی اے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی۔
    حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ قائم کرنے کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا ،لیکن حکومت کے دباؤ کے باوجود ایف آئی اے کو ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہ مل سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف تحقیقات کی مکمل رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے پر تین ماہ سے دباؤ تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنایا جائے، جس پر ایف آئی اے نے کراچی، لاہور اور پشاور ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی۔

  • سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر حج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردی۔

    حج کوٹا کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کی تھی، اپیل کی ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ رواں سال حج کے انظامات شفاف بنائے گئے ہیں گزشتہ سال چون پرائیوٹ حج آپریٹرز کیخلاف شکایات آئی تھیں انہوں نے کہا کہ گزشہ سال کے حج آپریٹرز کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج آپریشن مکمل کرنے کے بعد اضافی رقم واپس کردی جائےگی، انہوں نے بتایا کہ حج پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔