Tag: schedule

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • کراچی : سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری

    کراچی : سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری

    کراچی : ایس ایس جی سی کا گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کمی کی وجہ سے شہر کراچی کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے دوبارہ 3 دن کے لیے بند کیے جائیں گے، یہ فیصلہ گیس بحران شدت اختیار کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو بھی گیس کمی کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز کی 72گھنٹے بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، کراچی میں اسٹیشنز جمعہ3فروری صبح8سےپیر6فروری صبح8بجےتک بند رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سی این جی، آر ایل این جی اسٹیشنز سے3دن تک گیس فراہمی بند رہے گی، سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے گھریلوصارفین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔

    اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انڈسٹریز، کیپٹو پاور کو اتوار5فروری صبح8بجے سے24گھنٹے گیس ترسیل بند رہے گی

  • قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ شیڈول جاری

    قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ شیڈول جاری

    میلبرن : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ14نومبر کی رات10بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ15اور16نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجر منصور رانا، کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کوچ میلبرن سے لاہور پہنچیں گے جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب،حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے, اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنوازدھانی کراچی پہنچیں گے جبکہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

  • متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

    متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے شاہ حسین ایکسپریس 7:30 کے بجائے 9:30 بجے لاہور روانہ ہوگی، گرین لائن رات کو 10 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

    خیبر میل رات کو 10:15 بجے کراچی سے پشاور، سکھر ایکسپرسکراچی سے جیکب آباد کے لیے رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے ٹرین روانگی کے حوالے سے ریلوے انکوائری سے معلوم کرلیں۔

  • پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مطابق پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ سترہ جولائی کو ہوگی، کاغذات نامزدگی چار جون تا سات جون جمع کرائےجا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال گیارہ جون تک کی جائےگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات چوبیس جون کوجاری کیےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏پنجاب اسمبلی: 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں، ذرائع

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا تھا جن میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی پانچ خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل تھیں۔

    ڈی سیٹ ہونیوالوں میں پانچ ارکان کا تعلق علیم خان گروپ چار ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ سولہ ارکان کا تعلق جہانگیر ترین خان گروپ سے تھا، ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ سمیت نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

    وہ حلقے جہاں سترہ جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہا ہے

    پی پی7راولپنڈی، پی پی83خوشاب، پی پی90بھکر، پی پی97فیصل آباد، پی پی125اور127جھنگ، پی پی140شیخوپورہ، پی پی202ساہیوال، پی پی217ملتان، پی پی224اور228 لودھراں،پی پی237بہاولنگر،پی پی272، 273مظفرگڑھ،پی پی282لیہ،پی پی288ڈی جی خان۔

  • ٹرین حادثے کے بعد کون سی ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی؟

    ٹرین حادثے کے بعد کون سی ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی؟

    لاہور: گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے بعد ترجمان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار سے متعلق وضاحت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی، کوئٹہ و دیگر شہروں کے لیے ٹرینیں بروقت روانہ ہوں گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق قراقرم اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس بھی شام 7 بج کر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج علیٰ الصبح گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس، ٹریک پر موجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی سی کے مطابق قومی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

    پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ دورے میں5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیئے گئے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز دو وینیوز باربا ڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے، ٹی 20میچز27اور 28 جولائی کو بار باڈوس میں ہوں گے۔

    ٹی20میچز31جو لائی، یکم اور 3اگست کو ٹی 20میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 2روزہ پریکٹس میچ بھی گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ12اور دوسرا ٹیسٹ20اگست سے شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچ 9، 12 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    مذکورہ سیریز کے ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    بسمہ معروف کپتان برقرار

    سیریز کے شیڈول کے اعلان سے قبل بسمہ معروف کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    بسمہ معروف اور اقبال امام کی تقرری آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہے۔ اس موقع پر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ہیڈ کوچ اقبال امام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر بہت خوش ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ امید ہے قومی ٹیم اب ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔

  • وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا شیڈول تیار

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا شیڈول تیار

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ دوروں کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 15 اکتوبر منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اتوار کو ایران بھی جائیں گے لہٰذا وزیر اعظم سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر اعظم دورہ ایران میں ایران کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے پیش نظر وفاقی کابینہ اجلاس کی تاریخ بھی دورہ سعودی عرب کے باعث تبدیل کردی گئی، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب پیر کے روز ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم سے ثالثی کے لیے کہا تھا جبکہ پاکستان ماضی میں بھی سعودی، ایران تناؤ ختم کرنے کے لیے کئی بار کوششیں کر چکا ہے۔

    اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے، مذاکرات اگرچہ بالواسطہ ہیں لیکن اس کے باوجود اسے شاندار پیشرفت کہا جاسکتا ہے۔

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور : قائداعظم کرکٹ ٹرافی 14ستمبر سے شروع ہوگی، ایونٹ کے31میچ ملک بھر کے چھ شہروں کے نومختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے، کوئٹہ11سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز 14ستمبرکو شروع ہوں گے۔

    ایونٹ کے31میچز6شہروں کے9مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ11سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچزکی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی شیڈول کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ کے چار میچوں کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپی گئی ہے جبکہ سیکنڈ الیون کے چار میچ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق قائداعظم ٹرافی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا پہلامرحلہ14ستمبر سے8اکتوبر، دوسرا28اکتوبر سے13دسمبر تک ہوگا، قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل 9سے13دسمبرتک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

    سیکنڈ الیون کا فائنل 29نومبرسے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کے6میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

    شیڈول کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچزکھیلے جائیں گے، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں3میچز کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ، اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں1، 1میچ کھیلا جائے گا۔