Tag: schedule change

  • اندرون ملک جانے والی پروازیں متاثر، متعدد تاخیر کا شکار، شیڈول جاری

    اندرون ملک جانے والی پروازیں متاثر، متعدد تاخیر کا شکار، شیڈول جاری

    کراچی : اندرون ملک جانے والی نجی ایئرلائنوں کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث شیڈول میں تبدیلی کرکے جاری کیا گیا ہے۔

    کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن ایئر بلو کی پرواز پی اے 402کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کی روانگی میں تاخیر پر ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز کو صبح8بجے روانہ ہونا تھا، طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز دوپہر12بج کر45نٹ پر روانگی متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن سرین ایئر تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز ای آر522ساڑھے10بجے روانہ ہونا تھا۔

    طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز ایک بجے کی روانگی متوقع ہے، کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئر لائن ایئر بلو کی پروازپی اے602 کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پرواز کو دوپہر12بجے روانہ ہونا تھا، طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز3بجے روانہ ہوگی۔

  • آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل

    آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائےگا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30 منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی  کا فیصلہ،  قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا شیڈول تبدیل

    لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ، قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا شیڈول تبدیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس اتوار کے بجائے پیر کو ہو گا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس اب پیر کو ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا اور کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر فیصل سلطان ، کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ملک بھرمیں کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے تسلی بخش اقدامات جاری ہیں، ملکی اسپتالوں میں بیڈز،وینٹی لیٹرز وافر مقدارمیں دستیاب ہیں، ملک بھر کے اسپتالوں میں داخلے، بیڈز، وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، بیشترمریض ہوم آئیسولیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا شہریوں کوبیڈز،وینٹی لیٹرزکی دستیابی کےتازہ اعدادوشمارفراہم کئےجائیں، خواہش ہے شہری علاج کیلئے اسپتال کا انتخاب خودکر سکیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات مزید بہتر کئے جائیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا صوبےاپنی سفارشات30جون تک این سی اوسی کو فراہم کریں، یکم جون کو این سی اوسی کا اجلاس منعقد ہوگا، یکم جون کے اجلاس میں ماہ جون کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔

  • دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث آج بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث18 دسمبر بروز بدھ کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے302دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے759 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے742 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : لاہوراوراس کے مضافات میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

  • سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل، ذرائع

    سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل، ذرائع

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل ہوگیا، استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، صدر 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی فقہید المثال استقبال کی تیاریاں جاری ہے، اسلام آباداستقبالی بینروں سےسج گیا، شہزادہ محمد بن سلمان کا دوران قیام مصروفیات کانیاشیڈول بھی سامنےآگیا ہیں‌۔

    نئےشیڈول کے مطابق استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کووزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا، وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکی ملاقات ہوگی اور عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ہی دیا جائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا اور سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئر پورٹ روانہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان پہنچیں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل دو روزہ دورے پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

  • ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

    ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

    کراچی : سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کردی گئی، ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے، صوبے میں سی این جی کی فراہمی مزید اڑتالیس گھنٹے تک بند رہے گی۔

    جس کے باعث جمعہ اور ہفتے کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے، جمعے کو شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن پہلے ہی چوبیس گھنٹے کے لیے بند ہیں۔

    سی این جی اسٹیشن کی مسلسل اڑتالیس گھنٹے بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی گیس سسٹم میں اچانک پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    اس کے ساتھ گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کل08دسمبر بروز ہفتہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان دورہ چین کےایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ مکمل کریں گے اور دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان مہاتیرمحمدکوملکی ترقی کےلیےآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی

    خیال رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا ، عمران خان کو 28 اکتوبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

  • شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی اور ر مضان کی آمد کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب گرمی کی چھٹیاں چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، جس کس حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی سمری پر وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے ، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق تعطیلات چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی شدت میں اضافے اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر موس گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    سیکرٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا تمام نجی تعلیمی اداروں کو بھی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں پندرہ مئی سے پندرہ جولائی تک کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے یکم جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز جون سے ہوا کرتا تھا تاہم مئی کے ماہ میں ہی لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہونے شروع ہوجاتے ہیں، جس کے باعث طلباء کی حاضری غیر معمولی حد تک کم رہتی جب کہ والدین بھی مخمصے کا شکار رہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔