Tag: Schedule released

  • یو اے ای میں رواں سال کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    یو اے ای میں رواں سال کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر 13 سرکاری تعطیلات ہوں گی، یو اے ای حکومت نے ڈیجیٹل گورنمنٹ ویب سائٹ پر سال 2023 کے دوران سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق اماراتی گورنمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے دوران مختلف تہواروں پر 13دن کی عام تعطیل ہوگی۔ ان چھٹیوں پر ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ بھھی ادا کی جائے گی۔

    Dubai residents will have 14 public holidays in 2023

    شیڈول کے مطابق یکم جنوری کو نئے سال کی ایک دن کی تعطیل ہے۔ عید الفطرکی تعطیلات چار دن 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی۔ وقوف عرفہ اور عید الاضحیٰ پر تعطیلات 9 ذی الحجہ سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔

    نئے ہجری سال کی آمد پر یکم محرم 1445ھ کو ایک دن اور 12 ربیع الاول 1445ھ کو ایک دن کی تعطیل ہوگی۔ بعد ازاں نیشنل ڈے پر2 اور3 دسمبر کو دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔

    اماراتی ڈیجیٹل گورنمنٹ ویب سائٹ نے بیان میں کہا کہ اسلامی تہواروں کی چھٹیاں رویت ہلال سے منسلک ہیں۔ عیسوی کیلنڈر کے حوالے سے ان کی تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری

    بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتیس جولائی کو ہونگے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی تیرہ سے سولہ جون تک جمع کراسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بیس سے بائیس جون تک کی جائے گی، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی الیکشن، ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی

    نوٹی فیکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک اسلام آباد میں نئے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی۔

    اس سے قبل مئی میں ہونے والے سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت میں وفاقی کابینہ کی سمری پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،سمری میں کہا گیا کہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے فوری طور پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بیالیس کنٹونمنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر بارہ ستمبر کو انتخابات ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار چھبیس جولائی سے انتیس جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس جولائی سے تین اگست تک کی جائےگی۔

    الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق چار سےسات اگست تک اپیلیں دائرکی جائےگی، دس اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی، امیدوار بارہ اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ تیرہ اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔

  • اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے شیڈول میں بتایا ہے کہ میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو آراو اور ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آر او مقرر کردیا، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد غربی ایپلٹ اتھارٹی تعینات کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس9 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے، امیدوار11دسمبر کو کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔

    کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14 دسمبر تک جمع کرائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 16دسمبر کوہو گی اور اپیلیں17دسمبر کو دائر کی جاسکیں گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امید واروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی21دسمبر کو واپس لئے جاسکیں گے جبکہ انتخابی نشانات22دسمبرکو جاری کئے جائیں گے۔