Tag: schedule

  • وزیرخزانہ نے بجٹ کی تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی

    وزیرخزانہ نے بجٹ کی تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی مرحلہ وار تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی۔ بجٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت مالی سال 16-2015 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

    جس میں بجٹ کی تیاری کا مرحلہ وار تیاری کے شیڈول کی منظور دی گئی۔ شیڈول کے تحت بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کابینہ کو اگلے ہفتے پیش کردیا جائے گا،جبکہ قائمہ کمیٹی برائے فنانس کو بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی بریفنگ مئی میں دی جائے گی.

    صنعتکاروں اور تاجر برداری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی اسٹریٹیجی پیپر پر مشاورت مئی میں کی جائے گی۔

    بجٹ میں طے کیا گیا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، اجلاس میں وزارت خزانہ کے سنئیر حکام نے شرکت کی۔

  • پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    کراچی: پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے 16 ویں روز جمعرات 23اکتوبر تک 72خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔

    کراچی کیلئے 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، لاہور کیلئے16 پروازوں کے ذریعے6 ہزار 7 سو، ، اسلام آباد کیلئے 12پروازوں کے ذریعے5 ہزار2 سو، پشاور کیلئے13 پروازوں کے ذریعے 4 ہزارایک سو ، کوئٹہ کیلئے 13پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، ملتان کیلئے3 پروازوں کے ذریعے 978 اور سیالکوٹ کیلئے 3 پروازوں کے ذریعے 1500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔

    ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 7 نومبر2014 کو ہو گا۔