Tag: scheme 33

  • اسکیم 33 موسمیات پر احتجاج کی آڑ میں دکانوں میں لوٹ مار اور شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    اسکیم 33 موسمیات پر احتجاج کی آڑ میں دکانوں میں لوٹ مار اور شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: گزشتہ روز اسکیم 33 موسمیات پر نامعلوم افراد کی جانب سے زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، مظاہرین نے پُر تشدد احتجاج کی آڑ میں کئی دکانوں پر لوٹ مار بھی کی۔

    اس ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے شہریوں نے نہ موبائل شاپ چھوڑی، نہ اسٹیشنری کی دکان کو بخشا۔

    موسمیات کے قریب جب ہنگامہ آرائی کرنے والے پہنچے تو صورت حال دیکھ کر دکان کے ملازم کو پریشان دیکھا جا سکتا ہے، دکانوں کے باہر شہریوں اور دکان داروں کو ڈنڈوں سے مارا پیٹا گیا، ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع پہنے ایک خاتون گود میں بچی کو لے کر بھاگی۔


    کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں وکلا کے دھرنے کا 11 واں روز، معیشت کو یومیہ کروڑوں کا نقصان


    فوٹیج کے مطابق ایک نوجوان نے لاتیں مار کر دکان میں سامان کو گرایا، ڈھاٹا پہنے ایک شخص آیا اور کاؤنٹر میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکال لیے، ملازم نے شلوار قمیص پہنچے شخص کو روکنے کی کوشش بھی کی، تاہم ڈھاٹا بردار شخص نے مٹھی میں پیسے پکڑے اور باہر بھاگ گیا۔


    سرکاری ہتھیار چوری کرنے والے کانسٹیبلز سے خریداری کرنے والے کون تھے؟ انٹیروگیشن رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف


    باہر موجود افراد نے توڑ پھوڑ اور پتھراؤ شروع کر دیا، اس ہنگامہ آرائی کے دوران جس کے ہاتھ جو لگا وہ لے کر بھاگا، ڈنڈا بردار افراد کی جانب سے کئی دکانیں بھی بند کروائی گئی۔ مظاہرین نے قوم پرست جماعت کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اور انھوں نے راہگیروں پر تشدد بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • کراچی : ڈاکوؤں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتیوں اور لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم پولیس اپنے روایتی انداز میں ملزمان تک پہنچنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اسکیم 33 میں مسلح افراد نے تاجر کے گھرکا صفایا کردیا، 8ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کرواردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ورادات کپڑے کے تاجر کے گھر میں طور پر انجام دی گئی، جس میں 35تولہ سونا،90ہزارروپے نقدی ،لائسنس یافتہ اسلحے سمیت دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو رسیوں سے باندھا اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    واردات کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرادیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔ جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔