Tag: school attack

  • کوئٹہ: اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی

    کوئٹہ: اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی ہوگئے.

    اے آر وائی کے نمائندے منظور احمد کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقہ کلی شابو میں‌ پیش آیا، حملہ آوروں نے  ایک نجی اسکول کو نشانہ بنایا.

    واقعہ ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اسکول کی گیٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس سے صحن میں کھیلتے تین طلبا اور ایک طالبہ زخمی ہوئے.

    زخمی بچوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شوائد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی وجہ کوئی تنازع ہے یا پھر یہ دہشت گردی کا وااقعہ ہے، اس بابت فی الوقت کچھ بتایا نہیں جاسکتا.

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افرا د نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، سیکورٹی کے انتظامات طے شدہ معیارات کے مطابق نہیں ہیں، نہ تو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں اور نہ دیواروں پر خار دار تار ہیں.

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے واقعہ کی مذمت کرکے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے.

  • بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں، ملوث افرادکیخلاف قانون کےتحت سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چلاس واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں۔

    جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات میں پیش رفت سے وزیراعظم ہاؤس کو مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

    اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چلاس اور دیامر میں اسکولوں کوجلانے کےواقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان سے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ چلاس داریل وتانگیر میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، علاقے  کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم تعلیم دشمن شر پسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

    دہشت گردوں نے لڑکیوں کے دو پرائمری اسکول بھی بارود سے اڑائے دیے تھے۔

  • اسکول حملوں میں ایم کیو ایم ملوّث ہے، ملزم عامرسرپھٹا کا انکشاف

    اسکول حملوں میں ایم کیو ایم ملوّث ہے، ملزم عامرسرپھٹا کا انکشاف

    کراچی : رینجرز کی تحویل میں ملزم عامر سرپھٹا نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اسکول حملوں میں ایم کیوایم ملوث ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنےکی ہدایت کی گئی تھی۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروسےگرفتارعامرسرپھٹا نےدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکول پرکریکرحملے،دھمکی آمیزپمفلٹ پھینکنےمیں ایم کیوایم ملوث ہے۔

    ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنےکی ہدایت کی گئی تھی۔۔۔ ہدایت جنوری دوہزار پندرہ میں ایم کیوایم رہنماؤں کےاجلاس میں دی گئی تھی۔

    اجلاس کی صدارت حیدرعباس اور کنورنوید کر رہے تھے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی انچارج کیف الوریٰ،ایم پی عدنان ، سیکٹرانچارج گلشن اقبال شاہد، سیکٹر انچارج گلستان جوہرمحبوب عالم شریک تھے ۔

    جوائنٹ سیکٹرانچارج فیصل ہاشمی اورگلشن سیکٹر کا کارکن توقیربھی اجلاس میں شریک تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عامر سرپھٹا نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ اسکول مالکان کوڈرانے کیلئے کریکرحملے کاکہا گیا ۔

    چار فروری کوگلشن اقبال کےاسکول پرکریکرحملہ کر کے پمفلٹ پھینکےگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے عامر سرپھٹا کے انکشافات کے بعد حیدرعباس رضوی کو رینجرز نے اپنے پاس بلایا۔

    حیدرعباس رضوی کو کہا گیا کہ آپ کے خلاف رہنجرز کے پاس ثبوت ہیں اور جب تک تفتیش نہیں ہو جاتی آپ شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

  • آئی جی سندھ کا دستی بم حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ

    آئی جی سندھ کا دستی بم حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ

    کراچی :آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے گلشن اقبال میں گذشتہ روز دستی بم حملوں سے متاثر ہونے والے اسکولو ں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اسکولوں کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز ہونیوالا واقعہ اسکول ٹائمنگ سے پہلے اس لئے پیش آیا کیونکہ اسکول ٹائمنگ میں سیکیورٹی انتظامات سخت ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ سے بھی درخواست ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے بہتر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری کم ہے، پولیس کی نفری بڑھانے کیلئے بھی ا قدامات کر رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے، سندھ کے شہریوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے، جس کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں صبح سویرے دو نجی اسکولز پر نامعلوم افراد نے کریکر حملے کیے، کریکر حملے کے وقت اسکولز بند ہونے کی وجہ سے کوئی بچہ موجود نہیں تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے اطراف میں دھمکی آمیز پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پھانسیاں بند کرو ورنہ مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔