Tag: school closed

  • کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث کئی اسکول آج بھی بند

    کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث کئی اسکول آج بھی بند

    کراچی: شہر قائد میں راستوں کی بندش کے باعث متعدد اسکولوں کے آج بھی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق والدین بچوں کو لیکر صبح سویرے اسکول پہنچے تو اسکولوں کی چھٹی کا علم ہوا۔ واضح رہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث سڑکیں صبح سویرے دوبارہ بند کی گئیں تھیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

    شارع قائدین سے نمائش آنے والا روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ ضیاء الدین احمدروڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز میں اضافہ: چار خواتین اساتذہ کرونا میں مبتلا

    تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز میں اضافہ: چار خواتین اساتذہ کرونا میں مبتلا

    لاہور : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے چار خواتین اساتذہ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسکول کو بند کردیا۔

    معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوئے تو ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا، کرونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی اور دوسری لہر کے دوران بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریباً ایک برس کا عرصہ گزرنے کے بعد مکمل طور پر بحال ہوئے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے 4 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    اسکول ٹیچرز کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے آئندہ 10 روز کےلیے اسکول کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چاروں متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فعال کیسز کی تعداد پھر بڑھ گئی، 24 گھنٹے میں 1592 نئے کیسز رپورٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 1592 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 22 افراد زندگی کی بازی ہارے ہیں۔

  • کراچی: ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ، اسکول بند کردیا گیا

    کراچی: ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ، اسکول بند کردیا گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیا، کلاسز اور عملے سمیت پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں مزید ایک اسکول میں کرونا وائرس کیسز کی رپورٹ کے بعد حکام نے ایکشن لے لیا، ضلع شرقی انتظامیہ نے سچل گوٹھ میں واقع اسکول کو 5 دن کے لیے بند کر دیا۔

    ڈپٹی کمشنر شرقی نے اسکول کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسکول کو 16 نومبر تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ 5 دنوں میں کلاسز اور اسٹاف روم سمیت پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کرنے کے انتظامات کیے جائیں، جو طلبہ اور اسٹاف ممبرز اس دوران متاثرہ لوگوں سے ملے ہیں وہ خود کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے بعد ہی اسکول کو کھولا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوچکی ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔

    اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ فعال کوویڈ کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہے۔

  • شدید سردی کے باعث مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند

    شدید سردی کے باعث مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند

    ریاض : شدید سردی نے کاروبار زندگی معطل کردیا، کھلا پانی بھی جمنے لگا، مختلف شہروں میں اسکول آنے کے اوقات مؤخر اور اسمبلیاں ختم کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لہو جما دینے والی سردی نے ڈیرے جما لیے، سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر کے باعث متعدد شہروں میں آج بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ دیگر شہروں میں اسکول اوقات مؤخر اور اسمبلیاں ختم کردی گئیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کے باعث سعودی محکمہ تعلیم نے طلباء و طالبات کے والدین کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں کہ انہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا ہے یا نہیں۔

    اس کے علاوہ اسکول بند کرنے یا نہ کرنے کا اختیار بھی اسکولوں کی انتظامیہ کو دے دیا ہے تاہم منگل سے جمعرات تک اسکول کی اسمبلی معطل رہیں گی۔

    دوسری طرف ماہر موسمیات عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ سردی کی لہر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج بھی رہے گی۔
    انہوں نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں سردی زیادہ شدید ہوگی تاہم آج اس میں مزید پھیلاؤ ہوگا۔

    دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی اور وسطی علاقوں سمیت آج مدینہ منورہ میں سردی کی شدت محسوس کی جائے گی، محکمے نے کہا ہے کہ رات کے وقت خصوصی طور پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، کھلا پانی جم جائے گا۔

  • پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے دو ماہ کی فیس لے کر اسکول بند کردیا، والدین پریشان

    پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے دو ماہ کی فیس لے کر اسکول بند کردیا، والدین پریشان

    کراچی : ناظم آباد میں نجی اسکول کی انتظامیہ نے والدین اور طالب علموں کو دھوکہ دے دیا۔ دو ماہ کی فیس ایڈوانس وصول کرکے اسکول کو بغیراطلاع کے بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد لائسنس آفس کے قریب ایک نجی اسکول میں طلباء وطالبات اور والدین نے ہنگامہ آرائی کردی۔

    مشتعل احتجاجی والدین نے اسکول کا دروازہ بھی توڑ دیا، والدین کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی انتظامیہ نے دوماہ کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کے بعد اسکول کو بند کردیا اور اسکول بند کرنے سے پہلے نوٹس بھی نہیں دیا گیا، اسکول میں زیر تعلیم طالب علموں کے والدین سخت پریشان ہیں کہ بچوں کو کہاں لے کرجائیں۔

    متاثرہ والدین نے سندھ حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، اسکول میں ساڑھے چارسو طالب علم زیرتعلیم تھے۔

  • برطانیہ میں اسکولوں کو دھکمی آمیز ای میلز موصول، نوجوان گرفتار

    برطانیہ میں اسکولوں کو دھکمی آمیز ای میلز موصول، نوجوان گرفتار

    لندن:برطانیہ میں اسکولوں کو دھمکی آمیزای میلزموصول ہونے پرملک بھر کے اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کیا گیا، برطانوی پولیس نےعوام میں افراتفری اورخوف ہراس پھیلانے کے الزام میں 19سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے بدھ کی درمیانی شب میں برطانیہ کے شہر ہارٹفورڈشائر کے علاقے واٹفورڈ سے 19 سالہ نوجوان کو انگلینڈ کے متعدد اسکولوں کو بذریعہ ای میل بلیک میل کرنے اور بم حملوں کی دھمکیاں دینے کے شبہے میں گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

    برطانیہ کے 400 سے زائد اسکولوں کی انتظامیہ نے بم دھماکوں کے پیش نظر پیر کے روز اسکولز بند رکھے تھے، نیشنل کرائم ایجنسی( این سی اے) کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو ملنے والی دھکمی آمیز ای میلز میں ’خطرے کی کوئی بات نہیں‘ہے۔

    نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی طالب علموں کی حفاظت کے لیے اسکولوں کو موصول ہونے والی ای میلز پر سنجیدگی سے تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز ایک نوجوان کو شک کی بنیاد پر گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کے برطانیہ کے متعدد اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں تھی جس کے بعد لندن، شمالی یارکشائر اور مانچسٹر سمیت کئی شہروں کے تقریباً 400 اسکولوں نے پیر کے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں۔

    خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت میں گذشتہ سال دہشت گردی کے 4 بڑے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں 13 معصوم شہری ہلاک اور جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں