Tag: school open

  • ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر نے بتادیا

    ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر نے بتادیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ7ستمبر کو ہوگا، تجویز ہے کہ کلاسز کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پہلے آٹھویں سے بارہویں تک کی کلاس کے بچوں کو بلایا جائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سات ستمبر کو اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،
    جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے،

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بتایا کہ تجویز ہے کہ کلاسوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے، پہلے دن ایک کلاس میں ایک بیچ آئے دوسرے دن دوسرا بیچ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی ہورہی ہے کہ ایسانصاب ہو جو پورے ملک میں لاگو ہو، ایک سے پانچویں جماعت کا نصاب بن چکاہے، ایک سے پانچویں جماعت کے نصاب پر تمام صوبے متفق ہیں۔

    پہلی سے پانچویں جماعت کا نیا نصاب آئندہ سال اپریل سے نافذ ہو جائے گا، نیا تعلیمی نصاب سرکاری، نجی اور مدرسوں میں بھی لاگو ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی20فیصد فیس معاف کی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد بھی دیکھیں گے کورونا کی کیاصورتحال ہے، بچوں کی پڑھائی کابہت نقصان ہوچکا ہے لیکن بچوں کی صحت پہلی ترجیح ہے،البتہ جامعات کو جلد کھول دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جب اسکول کھلیں گے تو جن اساتذہ کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں وہ بحال ہوجائیں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث امتحانات نہیں لے سکے جس بنیاد پر طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا۔

    شفقت محمود نے بتایا کہ میڈیکل کالجز کے امتحانات کا فیصلہ وفاق یا صوبے نے نہیں کرنا،یہ فیصلہ میڈیکل کالجز بورڈ نے خود کرنا ہے۔

  • پاکستان میں  تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟ فیصلہ ہوگیا

    پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟ فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد : وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا ، تاہم حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ويڈيولنک پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، اجلاس میں تجويز دی گئی کہ يکم ستمبر سےپہلے اسکول نہ کھولےجائيں اور گست کےآخری ہفتے حتمی فيصلے کيلئے اجلاس بلايا جائے۔

    اجلاس میں وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہیں ، اسکولوں کو بلا سود قرضے ديئے جائيں، جس پر وفاقی وزير تعليم شفقت محمود نے سعيدغنی کو يقين دہانی کرائی کے اس حوالے سے ضرور وزيراعظم سے بات کروں گا۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبرکے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کیساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے تجویز پر اتفاق کیا، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کیساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہوگی، تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں سےمتعلق حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی جبکہ ستمبر سے قبل 2 بار بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • موسم گرما کی تعطیلات ختم ،تعلیمی ادارے آج کھل گئے

    موسم گرما کی تعطیلات ختم ،تعلیمی ادارے آج کھل گئے

    کراچی : سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں۔

    کراچی سمیت صوبہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سے تمام اسکول و کالج کھل گئے ہیں۔ موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد آج سے تدریسی عمل دوبارہ شروع اور اسکولوں کی رونق بحال ہورہی ہیں ۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کو پیش نظر رکھتے ہوئے موسم گرما کے لئے یکم جون سے چار اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔