Tag: School Security

  • آئی جی سندھ کی نجی و سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کرنے ہدایت

    آئی جی سندھ کی نجی و سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کرنے ہدایت

    کراچی : آئی جی سندھ کی نجی و سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کرنے ہدایت کردی ہے، اسکول انتظامیہ کی ذمے داریاں بڑھ گئیں.

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ہو یا نجی سب سے پہلے ہر اسکول میں ایک سیکیورٹی اور سیفٹی کے لئے کمیٹی بنائی جائے، اسکول انتظامیہ علاقے کی پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی سے رابطے میں رہے اور اسکول کے حوالے حفاظتی مشقوں کا بھی انعقاد کرایا جائیں.

    انکا کہنا ہے کہ انتظامیہ اسکول کا چوکیدار یا سیکیورٹی گارڈز رکھنے سے پہلے مکمل تحقیقات کرلیں، اسکول کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی سخت کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اس وقت کی جائے جب تک اسکول سے تمام طلبہ اور طالبات اور اسٹاف چلے نہیں جاتے.

    اسمبلی کا ائریا مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ روزانہ اسمبلی ہال میں بچوں کو جمع کرنے کے بجائے کلاس میں اسمبلی کا انعقاد کیا جائے، چیک پوسٹ کا قیام سمیت اسکول کی سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کئے جائے اور بچوں میں بھی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے.

  • لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت: سرکاری اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر کئی اسکول سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    لکی مروت کے اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پولیس نے ایک درجن سے زائد سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

      لکی مروت کے ڈی پی اواسماعیل کرک کے مطابق سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے اسکولوں کو کئی نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن اسکول انتظامیہ نے سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، دورانِ معائنہ یہ بات سامنے آئی کہ اسکولوں میں گیٹ کے سامنے نہ حفاظتی بیرئیر لگے تھے، نہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے جبکہ دیواروں پرخاردارتاریں بھی نہیں لگائی گئیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ اسکول میں سرچ لائٹس کا کوئی انتظام بھی نہیں تھا جبکہ کئی اسکولوں میں سیکیورٹی کے لئے چوکیدار ہی نہیں، ایک اسکول سے بارہ بورکی رائفل خراب حالت میں ملی لیکن چوکیدار موجود نہیں تھا۔

    کئی اسکولوں کے چوکیداروں کے پاس سے جعلی اسلحہ بھی ملا ہے، اسکولوں کے کئی طالبعلموں کے پاس اسکول کارڈ ہی نہیں۔

  • کراچی:پرائیوٹ اسکولوں کیلئے11نکاتی سیکیورٹی پلان تشکیل

    کراچی:پرائیوٹ اسکولوں کیلئے11نکاتی سیکیورٹی پلان تشکیل

    کراچی: پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے گیارہ نکاتی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

    سانحۂ پشاور کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں کیوں کہ صرف دو دن باقی چھٹیاں ختم ہونے میں رہ گئے ہیں ۔

    کراچی میں بھی پرائیوٹ اسکولوں کیلئے گیارہ نکاتی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، چیئرمین آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو فوری طور پر اسکول کارڈ جاری کئے جائیں، مالی طور پر مستحکم نجی تعلیمی ادارے اپنے طور پر بھی سیکیورٹی کے موثر انتظامات کریں گے۔

    سید خالد شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کے اطراف سے پارکنگ اورکھانے پینے کے اسٹال ختم کردیئے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی جائے، اسکول کے اندر جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

    معلومات کے حصول کیلئے کاونٹر بنائے جائیں، تمام معلومات کھڑکی کاونٹر سے حاصل کی جائیں، طلبہ و طالبات کسی بھی غیر متعلقہ فرد سے گفتگو سے گریز کریں جبکہ پک اینڈ ڈراپ سروس کے نظام کو بھی موثر بنایا جائے۔

  • تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے، رانا مشہود

    لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ 12 جنوری سے پہلے کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    لاہور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کالجز کی سیکیورٹی کے لیے 30.7ملین کا بجٹ دے دیا گیاہے۔

    تمام اسکولوں اور کالجز کو 9جنوری تک سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔ پانچ جنوری تک 70فیصد سیکیورٹی مکمل کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 12جنوری کو سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

    رانا مشہود نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے نوجوانوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پنجاب بھر میں محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور نوجوان رضاکاروں کو کارڈ دیئے جائیں گے۔

    نوجوان حالات پر نظر رکھیں گے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں رپورٹ دینگے۔

  • خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا۔اے آر وائی نیوز نے سیکورٹی پلان کی کاپی حاصل کرلی۔

    آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ناصر درانی کے مطابق سیکورٹی پلان میں تمام اسکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔اسکولو ں میں پولیس کی جانب سے بزرسسٹم لگانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے اسکول کے ہاسٹل میں رہائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی جی ناصر کے مطابق ایسے تمام افراد اور اسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی جو نئے قوانین پر عمل درآمد نہیں کریں گے ، آئی جی ناصردرانی کے مطابق صوبے بھر کے ڈی پی او  اور آر پی اوز کوا س سلسلے میں احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔