Tag: school student

  • سعودی عرب : ننھے طالب علم کا بڑا کارنامہ، بچی کو جلنے سے بچالیا

    سعودی عرب : ننھے طالب علم کا بڑا کارنامہ، بچی کو جلنے سے بچالیا

    ریاض : سعودی عرب کے علاقے عرعر میں گیارہ سالہ سعودی بچے مالک الرویلی نے گھر میں لگی آگ سے ایک بچی کو بچالیا جبکہ پانچ سالہ بچے کو بچانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالک الرویلی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا، عرعر کے الریان محلے میں ناشتہ لینے کے لیے رک گیا۔ اسی دوران ریستوران سے متصل گھر سے دھواں اٹھتا نظر آیا، ایک خاتون مدد کے لیے چلا رہی تھی۔

    الرویلی کے باپ نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آگ کی لپیٹ میں آنے والے گھر میں داخل ہوا اورایک بچی کو جو سیڑھیوں پر بیٹھی تھی نکال کر باہر لے آیا پھر پانچ سالہ بچے کو نکالنے کے لیے دوبارہ گیا لیکن آگ اس وقت تک بہت زیادہ پھیل چکی تھی۔

    مالک الرویلی کو دھوئیں کی وجہ سے گھر کے اندر موجود کوئی چیز نظر نہیں آرہی تھی، دھوئیں کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی اور وہ مشکل سے گھر سے باہر نکل سکا، جس کے باعث گھر کے اندر موجود پانچ سالہ بچے کو نہیں بچایا جاسکا۔

    اسکول انتظامیہ نے مالک الرویلی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اسے انعامات سے نوازا گیا۔ اسکول ٹیچر بندر الخمعلی نےاس موقع پر کہا کہ اپنے طالب علم کو اس کی جرات اورعزم پر سلام پیش کرتے ہیں۔

  • برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    لندن : برطانوی شہر رودھرم میں اسکول طلباء کے دو گروپوں اور والدین میں تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے جھگڑے میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر رودھرم میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان نا معلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے جھگڑے میں والدین بھی شامل ہوگئے جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طلباء اور والدین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں شدت کے بعد 15 پولیس موبائلیں سراغ رساں کتے درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، جبکہ فرویل نامی متاثرہ اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔

    جنوبی یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کال موصول ہوئی جس میں اسکول طلباء کے دو گروپوں میں شدید لڑائی کی اطلاع دی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان لڑائی کے بعد پاکستانی چیک کمیونٹی کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی ہے۔

    غیر میڈیا کے مطابق جھگڑے کے باعث علاقے کی متعدد سڑکیں بند ہیں جبکہ برطانوی پولیس کا ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے کی نگرانی کر رہا ہے، دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے نظام زندگی بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔