Tag: school Students

  • جنوبی پنجاب : سینکڑوں اسکول طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز کا مکروہ دھندا بے نقاب

    جنوبی پنجاب : سینکڑوں اسکول طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز کا مکروہ دھندا بے نقاب

    مظفر گڑھ : پاکستان کی تاریخ کا بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا نیٹ ورک جنوبی پنجاب سے پکڑا گیا، یہ گروہ گزشتہ کئی ماہ سے اس مکروہ دھندا کررہا تھا۔

    پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز کو ڈارک ویب پر بیچنے کا مکروہ دھندا کرنے والے گینگ کے کارندے کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا، اسکول ٹیچر سے 14 سو سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے اس مکروہ کام میں گرفتار ملوث ملزم ذیشان کا اعترافی بیان بھی سنایا

    جرمن باشندے کا گینگ مظفر گڑھ میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا، جس نے 50 بچوں کی نازیبا ویڈیو بنائیں، ان ویڈیو کو ڈارک ویب پر لاکھوں ڈالرز میں بیچا گیا۔

    بچوں کو باندھ کر جرمن باشندے کی ہدایات پر انتہائی غیراخلاقی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مؤثر کارروائی کے بعد اس دھندے میں ملوث لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا۔

    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے متصل علاقے نوا کوٹ میں قائم دی لیڈر اسکول سسٹم کی عمارت سے ایک ہولناک اور تہلکہ خیز اسکینڈل شروع ہوا جس نے ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

    اس اسکول میں سیکڑوں بچوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور مبینہ طور پر اسکول کا دیگر عملہ اور عہدیدار بھی اس کام میں ملوث ہیں۔

    بچوں کی ویڈیوز کو عالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا تھا، بچوں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، 6 سے 10 سال کے 50 بچوں کی ویڈیوز بنائی گئیں جس میں غریب خاندان کے بچوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے اس مکروہ کام میں گرفتار ملوث ملزم ذیشان کا اعترافی بیان بھی سنایا

    پولیس کا مشکوک کردار

    علاقے کے مکین جہانزیب نامی وکیل نے بتایا کہ ملزم ذیشان کو اسکول سے پکڑ کر متعلقہ تھانے بھیجوا دیا تھا اور پوری بات واضح کی جس کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر سے کام لیا اور متن میں اسکول اور پرنسپل عرفان کا نام ہی نہیں لکھا گیا۔

    جہانزیب نامی وکیل نے ٹیم سرعام کو بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے پولیس نے متاثرہ والدین کی شکایت سننے کے بجائے انہیں ہی تھانے میں بٹھا لیا۔

  • غزہ کے مظلوم بچوں سے یکجہتی کے لیے شاہراہِ قائدین پر اسکولوں کے ہزاروں طلبہ کا مارچ

    غزہ کے مظلوم بچوں سے یکجہتی کے لیے شاہراہِ قائدین پر اسکولوں کے ہزاروں طلبہ کا مارچ

    کراچی: غزہ کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے شاہراہِ قائدین پر اسکولوں کے ہزاروں طلبہ نے مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ قائدین پر جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ میں بینرز اور فلسطینی پرچم اٹھائے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ شریک ہوئے۔

    اسکول یونیفارم میں ملبوس کراچی کے سیکڑوں اسکولوں سے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے غزہ کے مظلوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مطالبہ کیا کہ غزہ کے بچوں کا قتلِ عام بند کیا جائے۔

    طلبہ نے مارچ میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کرے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف امریکا اور یورپ میں بھی احتجاج ہو رہا ہے، مسلم ممالک غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لیے کیوں آگے نہیں آتے، پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انھوں نے کہا ایک ماہ میں 5 ہزار فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، فلسطینی نوجوانوں نے بتا دیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں غیرت سے لڑی جاتی ہیں، جب حماس نے حملہ کیا تو اسرائیل کے آئرن ڈوم نے کام کرنا چھوڑ دیا، اور انٹیلیجنس دیکھتی رہ گئی۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی افواج کی ہولناک بمباری جاری ہے، صہیونی فورسز کے حملوں میں مزید 306 فلسطینی شہید ہو گئے، جس سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 10 ہزار 328 ہو گئی ہے، غزہ میں ہر روز 134 بچے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، اور اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔

  • اسکول میں موجود بچے کی گھر بیٹھے نگرانی کریں، لیکن کیسے ؟؟

    اسکول میں موجود بچے کی گھر بیٹھے نگرانی کریں، لیکن کیسے ؟؟

    ریاض : سعودی اسکولوں میں طلبہ کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکیں گے جبکہ والدین اپنے بچوں کی خریداری کو گھر بیٹھے کنٹرول کرسکیں گے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایجوکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی نےعندیہ دیا ہے کہ وہ جلد اسمارٹ بریسلٹ جاری کرے گی جس کے ذریعے طلبہ کے والدین سکول میں بچوں کے مالی معاملات کو کنٹرول کرسکیں گے۔

    ایجوکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہولڈنگ کمپنی ہے۔ جس نے یہ سمارٹ بریسلٹ تیار کیا ہے۔ اسمارٹ بریسلٹ کے ذریعے اسکول کینٹین سے25 ریال مالیت تک کی اشیاء خریدی جا سکیں گے۔

    ایجوکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی کی اسکیموں کے گروپ کے ڈائریکٹر محمد بن عبداللہ المغشی نے اس حوالے سے بتایا کہ ریاض میں جاری تعلیم کی عالمی کانفرنس اور نمائش میں بریسلٹ کے حوالے سے تفصیلات دی جارہی ہیں۔

    سمارٹ بریسلٹ کی مدد سے والدین ہر روز اپنے بچے کے اخراجات کی تمام تفصیلات گھر بیٹھے جان لیں گے۔ اسمارٹ بریسلٹ سکیم نرسری سے لے کر ثانوی کلاس تک تمام طلبہ کے لیے ہوگا۔

    المغشی نے کہا کہ سمارٹ بریسلٹ میں سالانہ 500 ریال جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ یومیہ 10 ریال تک استعمال کرنے کی پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ بریسلٹ کے ذریعے سکول کینٹین موبائل کے ذریعے کھانے پینے کی چیز کی قیمت وصول کرسکے گی۔

    رقم کی ادائیگی الیکٹرانک ذرائع مثلا ایپل پے، ویزہ، ماسٹر یا مدی کارڈ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمارٹ بریسلٹ ہر طالب علم کے ہیلتھ ریکارڈ سے مربوط ہوگا جس سے یہ پتا لگایا جاسکے گا کہ متعلقہ طالب علم کو کس قسم کے کھانے پینے سے الرجی ہے۔

    اگر وہ الرجی پیدا کرنے والی کھانے پینے کی کوئی چیز خریدنا چاہے گا تو اسے اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسمارٹ بریسلٹ کے ذریعے خریداری کا دائرہ صرف سکول کینٹین تک ہی محدود ہوگا۔

  • تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد ، حکومت سے 2 ہفتے میں جواب طلب

    تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد ، حکومت سے 2 ہفتے میں جواب طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کی درخواست پر سیکرٹریز داخلہ، قانون، تعلیم، انسانی حقوق اورآئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے زندگی ٹرسٹ کے صدر معروف گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    شہزاد رائے اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے کہا تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکا ہے، پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کو سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے، بچوں پر تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آرہی ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پر ہے، عدالت یو این کنونشن کے تحت بچوں کے تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کا حکم دے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہزاد رائے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویلکم کیا، جس پر شہزاد رائے نے کہا آپ کا شکر گزار ہوں، جج صاحب آپ نے مجھے ویلکم کیا۔

    وکیل نے کہا بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری حکم امتناع جاری کیا جائے اور اسلام آباد کی حد تک بچوں پرتشدد پر پابندی عائد کردیں، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا قومی اسمبلی نے بل بھی پاس کیا ہے، یہ درخواست عوامی دلچسپی کی ہے، نوٹس جاری کررہاہوں اس کے بعد معاملے کو دیکھتے ہیں۔

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری انسانی حقوق اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

    بعد ازاں عدالت نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔

  • فیصل آباد : اسکول کے طلباء میں منشیات استعمال  کرنے کا انکشاف

    فیصل آباد : اسکول کے طلباء میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

    فیصل آباد : اسکول کے طلباء بھی منشیات استعمال کرنے لگے، فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں میں منشیات فروشی اور اس کا استعمال زرو پکڑ گیا،6 سال میں 272 بچے منشیات کے استعمال میں ملوث پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ6 سال میں 272 بچے منشیات کے استعمال میں ملوث پائے گئے۔

    رپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام اسکولوں میں طلبہ کا ہیلتھ پروفائل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سی ای اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسکولوں کے دوروں کا شیڈول طے کیا جائے، دوروں کے دوران طلباء کی عادات، تعلیمی قابلیت، ذہانت اور مشغلوں کا جائزہ لے ان کی سرگرمیاں چیک کی جائیں۔

    مزید پڑھیں: پشاورمیں طلباء کومنشیات فراہم کرنے والا کالج پروفیسرگرفتار

    ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ بھی چیک کیا جائے کہ طلبا ہتھیار تو پاس نہیں رکھتے یا سگریٹ نوشی کے عادی تو نہیں، محکمہ تعلیم نے سی ای اوز کو طلبہ کا ہیلتھ پروفائل مکمل کرکے رپورٹ31 مارچ تک دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، ویڈیو وائرل

    شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، ویڈیو وائرل

    لاہور : اسکول سے گھر واپسی پر شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کہتے ہیں کہ بچپن کی شرارتیں ساری زندگی یاد رہتی ہیں، تقریباً ہر شخص اپنے بچپن میں کئی ایسی شرارتیں کرتا ہے جس کی یاد اس کو بڑھاپے تک آتی ہے۔

    کچھ اسی طرح اسکول سے واپس گھر واپس آنے والے بچوں کی شرارت سے رکشے والے کی شامت آگئی، اسکول سے گھر واپسی پر بچوں نے رکشے والے کو پریشان کردیا۔

    آپس کی لڑائی میں ایک بچہ رکشہ سے گر پڑا، ڈرائیور بچوں کو ڈانٹ رہا تھا کہ اس دوران دوسرے شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلادیا،شرارتی کاکوں نے رکشے والے کو نچادیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے بچوں کی لڑائی میں ایک بچہ رکشے سے باہر آگرا، ڈرائیور بریک لگا کر اترا اوربچوں کو ڈانٹا شروع کردیا۔

    اتنے میں ایک بچے کوشرارت سوجھی وہ نظر بچا کر رکشہ ڈرائیور کی سیٹ پر چڑھ گیا دوسرا بچہ بھی ساتھ مل گیا اوررکشہ چلادیا, ڈرائیورنے بڑی مشکل سے لٹک کر رکشہ روکا، دونوں بچے اترکر بھاگ نکلے اور دور کھڑے ہوکر ڈرائیور کی بے بسی پر ہنستے رہے۔

  • سکھرملتان اورلاہور میں اسکول کے بچوں سے جبری مشقت کا انکشاف

    سکھرملتان اورلاہور میں اسکول کے بچوں سے جبری مشقت کا انکشاف

    سکھر/ ملتان/ لاہور : سکھر کے پرائیویٹ اسکول میں انتظامیہ نے دکان سے فرنیچر لانے کے لیے طالب علموں کو کام پر لگادیا، چنگچی میں تین طلبہ نےاسکول کے لئے نئی کرسیاں دکان سے اسکول پہنچائیں، ملتان میں سرکاری اسکول میں بچوں سے جبری مشقت کرائی جانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے ایک اسکول میں طلبہ کو پڑھائی کے بجائے کام پر لگا دیا گیا، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ نے تین طالب علموں کو دکان سے کرسیاں لانے کیلئے بھیجا۔

    اسکول یونیفارم میں ملبوس طلباء نے چنگچی کے ذریعے کرسیاں اسکول پہنچائیں۔

    دوسری جانب خادم اعلیٰ کے پنجاب میں طلباء سے بد ترین سلوک کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملتان کےسرکاری اسکول میں بچوں سے مشقت کرائی جانے لگی۔

    ملتان کے گورنمنٹ ملت اسکول میں بچوں سے مزدوروں کی طرح مشقت لی گئی، یونیفارم پہنے طالبعلم مٹی گارے کاکام کرتے اور دیواروں پر خاردار تاریں لگاتے رہے۔

    اس کے علاوہ لاہور میں استاد نے طلبہ کو بری طرح  پیٹ ڈالا، سرکاری کالج کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر طالب علموں کو مارمار کر ان کی درگت بنادی۔

  • ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    کراچی : ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ دو سیٹر طیارہ کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر کپتان اورمعاون کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک اسکول کے طلباء کی جانب سے تیار کیا جانے والا دو نشستوں پر مشتمل طیارہ دنیا کے پچیس ممالک کا سفر کرکے کراچی پہنچ گیا۔

    hong-post-01

    سات سال کی مدت میں تیار کیا جانے والا ٹربو پراپ ساختہ طیارے نے نومبر 2015 میں ہانگ کانگ سے اپنا سفر شروع کیا اور پچیس ممالک کا سفر مکمل کرکے کراچی پہنچا، کم عمر طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور عملی طور پر ثابت کیا کہ لگن اور محنت ساتھ ہو تو پھر نتائج بھی حاصل ہوتے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو نوجوان پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیاگیا ، طیارے کے کپتان ہینگ چینگ اور معاون کپتان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے منیجر نثار احمد بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایئرپورٹس دنیا کے محفوظ ترین ایئرپورٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

    hong-post-03

    طیارے کا کراچی پہنچنا پاک چین دوستی کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے علاوہ فضائی رابطوں میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔

    کیتھے پیسفک ائیر لائن کے کوآرڈینیٹر مہر من والا کاکہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ طیارہ کراچی پہنچنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے چائنا کی ایئرلائنز بھی اپنا آپریشن جلد پاکستان سے شروع کریں گی۔ طیارہ اگلے مرحلے میں کراچی سے کولکتہ کیلئے روانہ ہوگا، جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ باون ایئرپورٹس پر لینڈنگ کا ریکارڈ مکمل کرکے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہانگ کانگ پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرے گا۔