Tag: school

  • بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : گورنمنٹ ہائی اسکول بنوں میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکول کا ایک طالبعلم بیگ میں دستی بم لے کر کلاس میں داخل ہوا۔ مذکورہ طالبعلم نے بم کو جیسے ہی بیگ سے باہر نکالا وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اسکول پہنچ گیا۔ بی ڈی ایس نے دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے دستی بم لانے والے طالب علم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اسلام آباد میں ستائیس اسکولوں کوفی الفورخالی کرانے کا حکم

    اسلام آباد میں ستائیس اسکولوں کوفی الفورخالی کرانے کا حکم

    اسلام آباد: کیڈ نے اسلام آباد میں ستائیس اسکولوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں آزادی اورانقلاب مارچ کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاردارالحکومت کے اسکولوں میں رہائش پذیر ہیں۔

    کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ  ڈیولپمنٹ ڈیویژن نے ایک اور خط وزارت داخلہ کو ارسال کیا ہے جس میں ستائیس اسکولوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا حکم دیاہے۔

    کیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تیس ہزارسے زائد طالبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے۔

     وزارت ِ داخلہ کی جانب سے ایک مہینے سے زائد وقت گزرنے باوجود اس معاملے پر کوئی  جواب نہیں دیا جارہا جبکہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے احکام بھی جاری ہوچکےہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھرسےکھل گئے

    وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھرسےکھل گئے

    اسلام آباد: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے اٹھارہ اگست کو کھلنا تھے لیکن اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث گرمیوں کی تعطیلات میں دو بار توسیع کی گئی ۔

    تعطیلات میں توسیع سرکاری اسکول و کالجز کے خالی نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ۔کیونکہ دھرنے کے لئے پنجاب بھر سے آئے  ہوئے پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسکول و کالجز میں رہائش فراہم کی گئی تھی ۔

    گذشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے خصوصی بیان جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ جن اسکو ل و کالجز میں پولیس اہلکار رہائش پذیر نہیں ان میں کل سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے بعد خالی اسکول و کالجز دوبارہ کھول دئیے گئے۔