Tag: Schools open

  • سعودی عرب میں کتنے سال بعد رمضان میں اسکول کھلے ہیں؟

    سعودی عرب میں کتنے سال بعد رمضان میں اسکول کھلے ہیں؟

    سعودی عرب میں 14 سال کے طویل عرصے کے بعد رمضان المبارک میں اسکول کھولے گئے ہیں، نئی نسل کیلیے ماہ مقدس میں اسکول حاضری نیا تجربہ ہے۔

    مقامی نیوز ایجنسی نے سعودی ماہر تعلیم محمد الثبیتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت میں آخری بار 2007 میں تعلیمی ادارے کھلے تھے اس کے بعد سے گزشتہ سال 2021 تک رمضان المبارک میں مملکت کے تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات ہوتی تھیں۔

    محمد الثبیتی کے مطابق اس وقت تعلیمی دور سے گزرنے والی یہ نسل پہلی بار رمضان میں تعلیمی اداروں میں حاضر ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران عالمی کورونا وبا کے باعث تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری رہا جب کہ رواں برس کورونا وبا پر قابو پالینے کے بعد اسکول کھولے گئے ہیں اور تمام طلبہ کیلیے اسکول میں حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران رمضان سے قبل تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کردی جاتی تھیں جو حج کے اختتام تک جاری رہتی تھیں اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہجری سال کے آخری مہینے ذوالحجہ کے تیسرے ہفتے سے کیا جاتا تھا۔

  • پنجاب میں تمام اسکول کھول دیئے گئے

    پنجاب میں تمام اسکول کھول دیئے گئے

    لاہور: گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں، صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئیں، اسکولوں کو موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد باقاعدہ کھول دیا گیا۔

    اس حوالے سے انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کو کورونا ایس او پی کے مطابق کھولا جائے گا، اسکول میں تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی 50فیصد حاضری اور تمام کلاس رومز میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور دیگر اسٹاف پر کورونا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، اسکول ٹائمنگ صبح پونے آٹھ بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک ہوگی۔

  • کویت میں اسکول کھول دیئے جائیں گے مگر کس شرط پر؟

    کویت میں اسکول کھول دیئے جائیں گے مگر کس شرط پر؟

    کویت سٹی : کویت میں کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسکول رواں سال ستمبر میں کھول دیئے جائیں گے، اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے کویتی وزارت صحت نے اعلان کرتے ہوئے طلباء کو ستمبر سے اسکولوں کا رخ کرنے کے انکشاف کر دیا ہے جبکہ اساتذہ کا کورونا ویکسین لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مقامی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے اعلان کیا ہے کہ مختلف مراحل میں طلبا کی اسکولوں میں واپسی نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ستمبر میں ہوگی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تمام اساتذہ اور منتظمین اگلے ماہ سے کورونا ویکسین وصول کریں گے۔

    کویتی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر صحت نے کویتی عوام سے صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین لینے کی اپیل کی۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک 400،000 عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے، سول سروس میں رجسٹرڈ کویتیوں اور رجسٹریشن کرنے والوں کو بھی ویکسین دی گئی ہے جبکہ تقریباً ایک چوتھائی بالغ افراد کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ غیر ملکی افراد کو بھی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ایک ملین افراد میں آگاہی پیدا کی جائے گی جبکہ اگلے ستمبر تک آگاہی کے اس ٹرن آؤٹ میں اضافے کے ساتھ ہم 20 لاکھ افراد تک پہنچ جائیں گے۔

    ستمبر سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد معمول کی زندگی میں واپسی ہوگی اور ساتھ ہی ویکسین لینے والوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

    انہہوں نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں اساتذہ و انتظامیہ , کوپریٹو سوسائٹیوں ، ہیئر ڈریسروں اور بینکوں کے ملازمین سمیت تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

  • کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

    کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

    کراچی : صوبہ سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے اسکول دوبارہ سے کھل گئے، بچوں نے اسکول جانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں، تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

    موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پراسکولوں کی رونقیں لوٹ آئیں گی، بچے صبح کے وقت اپنی اسکول وینز اور والدین کے ساتھ اسکول پہنچیں گے، اس سلسلے میں بچوں نے اپنے بیگ یونیفارم ریڈی کرلیے تاکہ صبح صبح کسی وجہ سے اسکول پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔

    قبل ازیں روز مرہ کا سخت شیڈول شروع ہونے سے پہلے بچوں نے آخری چھٹی کے دن تفریح کی ٹھان لی، سیر سپاٹے کرنے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے، بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ چھٹی کا آخری دن گھوم پھر کر گزارا۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی

    یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔