Tag: science fiction movie

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرعام پر آگیا، فلم 8اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ڈریگن ماؤنٹین کی کہانی چار ایسے بونوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک ڈریگن کے قبضے میں موجود دیوہیکل پہاڑ کی کھدائی کا ذمہ لیتے ہیں۔

    ان چار بونوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، خوفناک جانور کے قبضے میں موجود پہاڑ سے ان کا زندہ نکلنا امتحان بن گیا، کھدائی کے دوران بھوک کی شدت اورآکسیجن کی کمی کے باعث ان کا زندہ رہنا بھی محال ہوجاتا ہے۔

    اس دوران قدیم سرنگ کی دریافت ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ مورگن ،برینٹ بیٹ مین،جان ہٹن ، گائیس ڈی ویلیئر اورسارا ہینیسی سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔

    پہاڑ کی تہہ سے بچ نکلنے کی جدوجہد کیا رنگ لاتی ہے؟ اس کے لئے شائقین کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔مذکورہ فلم 8اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • نئی سائنس فکشن فلم ’’ دی پریڈیٹر‘‘ کا ایک اور نیا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    نئی سائنس فکشن فلم ’’ دی پریڈیٹر‘‘ کا ایک اور نیا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ’’ دی پریڈیٹر‘‘ کا ایک اور نیا سنسنی خیز ٹریلر جار ی کردیا گیا، لرزہ خیز مناظر سے بھرپور فلم چودہ ستمبر کو سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن، سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی نئی سائنس فکشن فلم ’’ دی پریڈیٹر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، شین بلیک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم1987 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم پریڈیٹرز سیریز کی چوتھی کڑی ہے۔

    فلم کی کہانی ایک خلائی عفریت کے گرد گھوم رہی جو انسانی جانوں کا دشمن ہوتا ہے، فلم کی کاسٹ میں بوئڈ ہالبروک، اولیویا من، ٹریوانٹ رہوڈز، کیگن مائیکل کی، اسٹرلنگ کے براؤن، ایلفے ایلن اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    قدم قدم پر لرزہ خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم چودہ ستمبر کو امریکی سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔