Tag: SCO summit

  • افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سر زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، وزیراعظم

    افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سر زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، وزیراعظم

    آستانہ: وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں زور دیا کہ افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے خطاب پر خوشی ہے اور شاندار استقبال پر قازقستان کےوزیراعظم کا شکر گزارہوں۔

    وزیراعظم نے بیلاروس کو ایس سی او میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان اورپاکستان کےدرمیان قریبی تعلقات ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پڑوسی ممالک امن اور ترقی کیلئے مل کر بیٹھیں اور کام کریں، تمام ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    انھوں نے دہشت گردی کا مسئلہ رکن ممالک کے ساتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے تمام ملکوں کیلئے تشویشناک ہیں، افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، افغانستان میں امن و استحکام سب کے لئے اہم ہے اور پائیدارامن ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا کہ ایس سی او رکن ممالک نے ہمیشہ خطےمیں روابط برقرار رکھنے کیلئے کردار اداکیا، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ایس سی او کے وژن کے مطابق اقدامات پر عملدرآمد کرانے کا وقت آگیا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں سے خبردار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایس سی او ممالک کو ملکرکام کرنا ہے۔

    غربت کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ غربت میں اضافہ ایس سی او ممالک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان ہر ممکن اقدامات کو تیار ہے۔

    وزیراعظم نے تجویز دی کہ قومی کرنسیوں کے استعمال سے عالمی مالیاتی جھٹکوں سےبچا جاسکتا ہے، ایس سی اوکی جانب سے متبادل ترقیاتی فنڈنگ میکانزم کے قیام کی تجویزکی حمایت کرتے ہیں۔

    انھوں نے دہشت گردی کا مسئلہ رکن ممالک کے ساتھ اٹھاتے ہویے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے تمام ملکوں کیلئے تشویشناک ہیں، افغان حکومت کویقینی بنانا ہوگاکہ انکی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہو، افغانستان میں امن و استحکام سب کے لئے اہم ہے اور پائیدارامن ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی دنیا میں جہاں بھی ہورہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی اور سیاسی محاذ سے خود کو آزاد کرنا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرارادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے، ایس سی او کو فلسطین میں اسرائیلی بربیت کی فوری مذمت کرنی چاہیے، اسلاموفوبیا اور لسانیت کیخلاف آواز بلند کرناہوگی۔

  • پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناسےنمٹنےکے لیےمشترکہ عالمی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں ، کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثرہوئی اور معیشت سست روی کا شکار ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، گزشتہ2 دہائیوں سے ایس سی او نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، عالمی برادری کومشترکہ کوشش سے اس مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ مختلف ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پر امن طریقہ اختیار کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کی ،امریکا اور طالبان کوایک میز پر لانےکیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، ہمیں افغان امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی جبکہ ایرانی جوہری معاہدے پر ایس سی او حکمت عملی مرتب کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف کھڑا رہا ہے ، بعض ممالک سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہیں، مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور شنگھائی تعاون تنظیم مذہبی آزادی اور اظہار آزادی کو یقینی بنائے۔

    دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہاہے ، پاکستان اگلے3سال میں 10ارب درخت لگائے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف جنگ ہماری حکومت کا مقصد ہے اور روز دیا کہ ایس سی او غریب ممالک سے غیرقانونی رقم منتقلی کوروکنےکیلئے اقدامات کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائے ، کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اورتمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

  • روسی صدرکی  وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

    روسی صدرکی وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس10نومبرکوروس میں ہو گا، روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اجلاس کی میزبانی اور پاکستان،چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے، چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیرقومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کوپھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ، عالمی برادری نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مستردکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیرقومی سلامتی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے کی۔

    بھارت کوپاکستان کانیا نقشہ ہضم نہیں ہوا تاہم عالمی برادری نے اعتراض مستردکردیا،ایس سی اواجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا تو بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے، بھارت کے اعتراض پر پاکستان نے جواب دیا یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔

    روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران بھارتی حکام واک آؤٹ کرگئے۔

    معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا کہ بھارت کی غیرسنجیدگی کاتوکوئی حل نہیں ہے، پاکستان کےنقشےپرایس سی اومیں کسی نےاعتراض نہیں کیا، ایس سی اواجلاس میں ہمارانقشہ سب کونظرآرہاتھا۔

    ،معیدیوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکتوبرمیں بھارت نےایک مضحکہ خیزنقشہ چھاپاتھا، بھارت نےتواپنانقشہ ایس سی اواجلاس میں نہیں لگایا، ہمارانقشہ یواین قراردادوں کےمطابق ہمارےحق کاعکاس ہے۔

  • پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

    پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

    بشکیک : وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، تنازعات کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکرداراداکرناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کرغزستان کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، یقین ہے تنظیم کے مستقبل کا سفرجاری رہےگا، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے، پاکستان میں متحرک افرادی قوت موجودہے۔

    تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا

    وزیراعظم کا کہنا تھا تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، ایس سی او ممالک کوباہمی رابطوں کو بہتر بناناچاہیے اور فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

    وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے تنظیم کو اقدامات کرنے چاہئیں

    عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے تنظیم کو اقدامات کرنے چاہئیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا، پہلی بار ایشیا عالمی تجارت کا محور اور مرکز بن رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ہم ان چند ملکوں میں سے ہیں، جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے، ایس سی او کے انسداددہشت گردی پروگرام میں شامل ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نےدہشت گردی کیخلاف قربانیاں دیں، ایشیا کے بنیادی تنازعات حل کئے بغیرترقی ممکن نہیں ہے۔

    سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے

    وزیراعظم نے کہا خارجہ پالیسی تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پرمشتمل ہے، سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے، خطےمیں وسیع تجارت کےنئےمواقع سامنے آرہے ہیں۔

  • پاکستان امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، ممنون حسین

    پاکستان امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، ممنون حسین

    چینگ ڈاؤ: چین کے شہر چینگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایس سی او کے تحت افغان رابطہ گروپ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو طرفہ بنیادوں پر جامع لائحہ عمل کے تحت کام کررہے ہیں۔

    ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ممنون حسین” author_job=”صدر مملکت”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی علاقائی امن کے لیے خوش آئند ہے، افغانستان میں امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، پاکستان اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

    ممنون حسین نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں جن میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔

    صدر ممنون حسین سے روسی صدر نے خصوصی ملاقات کی، پاکستانی اور روسی صدور نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا گیا۔

    قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے سربراہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اور مملکت نے شرکت کی، صدر ممنون حسین نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ قازقستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے صدر اور بھارت کے وزیر اعظم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی تعاون کونسل اجلاس: وزیر اعظم شاہد خاقان روس روانہ

    شنگھائی تعاون کونسل اجلاس: وزیر اعظم شاہد خاقان روس روانہ

    اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج سے روس کے شہر سوچی میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان روس روانہ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں باقاعدہ طور پر رکنیت کے حصول کے بعد پاکستان پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

    پاکستان کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے کل ارکان کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ تنظیم کے مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم پر بات چیت کریں گے۔

    اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ذرائع ترقیاتی تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گاجبکہ رکن ممالک کے درمیان سیاسی، سلامتی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیر غور رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس،  وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ

    شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس، وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے قازقستان کے شہرآستانہ میں ہورہا ہے، وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی انکے ہمراہ ہیں۔

    سائیڈ لائن ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے، روسی میڈیا کے مطابق روس پاکستان کے شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے کی حمایت کرے گا۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی نمائش دوہزار سترہ منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت سو سے زائد ملک شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف دیگر سربراہان کے ہمراہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ سربراہ مملکت کونسل تنظیم کی فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے، یہ اجلاس ہرسال منعقد ہوتا ہے، دفترخارجہ کے مطابق پاکستان 2006 میں تنظیم میں مبصر کے طور پر شامل ہوا تھا، آستانہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان تنظیم کا رکن بن جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔