Tag: Scooty

  • اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی

    اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی

    کوئٹہ: بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جسے قابل عمل بنانے کے لیے اب ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طلبہ میں اب اسکوٹیز اور الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کے لیے پنک اسکوٹی اور طلبہ کے لیے الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے اسکیم کے لیے بینک فنانسنگ کی جائے گی۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کیا جائے، انھوں نے کہا اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبہ، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

    جامعات، کالجز، سیکنڈری اسکولوں کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی

    واضح رہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم متعارف کرائی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • ہیلمٹ پہننے کا مشورہ نظر انداز کرنے والی بائیکر کے ساتھ کیا ہوا؟

    موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا نہایت ضروری ہے، ورنہ کسی حادثے کی صورت میں شدید جسمانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بائیک چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ضروری نہیں سمجھتے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ نظر انداز کردیا اور نقصان اٹھایا۔

    وائرل ویڈیو بظاہر بھارت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسکوٹی پر تیز رفتاری سے جارہی ہے۔

    برابر میں ایک اور بائیکر اسے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آگے پولیس ناکا ہے وہ روک لیں گے، تاہم لڑکی اسے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shivam Kashyap (@kashyap_memer)

    لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اسکوٹی کی ایک بائیک سے ٹکر ہوتی ہے جس پر اسکوٹی لڑکھڑاتی ہے اور لڑکی نیچے گر جاتی ہے۔

    خوش قسمتی سے سائیڈ ریلنگ کی وجہ سے لڑکی بلندی سے گرنے سے محفوظ رہتی ہے۔

    اس موقع پر ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دینے والا شخص ہی اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی اسکوٹی اٹھاتا ہے۔

    لڑکی کے ہاتھوں پر چوٹ لگتی ہے اور خوش قسمتی سے وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہتی ہے۔