Tag: scoth land yard

  • عمران فاروق قتل کیس، ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

    عمران فاروق قتل کیس، ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنماڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان معظم ،خالدشمیم اور محسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت سے تینوں ملزمان معظم ،خالدشمیم اور محسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کے باعث ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ۔تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔

    ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

  • عمران فاروق قتل کیس، زوہیب جعفری کلیئرقرار

    عمران فاروق قتل کیس، زوہیب جعفری کلیئرقرار

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں زیر تفتیس زوہیب جعفری کوکلیئر قرار دے دیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس ذرائع کے مطابق زوہیب جعفری سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے ،تفتیش کی روشنی میں زوہیب جعفری کو کلئیرقرار دے دیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے عمران فاروق قتل کیس میں اب زوہیب جعفری کو نہیں بلایا جائے گا، زوہیب جعفری کو گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

    اس کیس میں ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی تھی اور ان کے گھر سے پولیس کچھ اشیا بھی لے کر آئی تھی، اب انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی چیزیں ایک ہفتے میں لے جاسکتے ہیں۔