Tag: scotland yard investigate

  • عمران فاروق کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم آج ملزمان سےتفتیش کرے گی

    عمران فاروق کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم آج ملزمان سےتفتیش کرے گی

    اسلام آباد: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے، اسلام آباد میں موجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی چھ رکنی ٹیم آج اس کیس میں گرفتار ملزمان سے باقاعدہ تفتیش کرے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم  محسن، خالد اور معظم سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    لندن میں عمران فاروق کا قتل اسکاٹ لینڈ یارڈ کے لیے چیلنج تھا، پاکستانی حکام نے بعض ملزموں کو گرفتار کیا تو برطانوی پولیس اور بھی متحرک ہوگئی  پاکستان نے گرفتار ملزموں تک رسائی پر رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد پوچھ گچھ کے لیےاسکاٹ لینڈیارڈ کی چھ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

    زرائع کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کوعمران فاروق قتل میں گرفتار ملزم معظم علی سے پوچھ گچھ کی رسائی دی جائے گی ۔ جبکہ اس دوران برطانوی ٹیم معظم علی کا آڈیو ویڈیو بیان ریکارڈ کریں گے اس موقع پر پاکستانی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

    ٹیم میں سراغ رساں اسٹیورٹ جیمز، ڈیوڈ والٹر، گیری مارٹن ، کلیر مارگریٹ ، ٹیلرکیتھ اورسمانتھا لوئس شامل ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے بھی تفتیش کرے گی۔

    برطانوی ٹیم چار سے سات روز میں کام ختم کر کے واپس روانہ ہو جائے گی۔

    دوسری جانب خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کردی ہے کہ برطانوی پولیس محسن،خالد اورمعظم سے تفتیش کرے گی، بھارت سے ایم کیوایم کو مبینہ فنڈنگ کے معاملے پر برطانیہ سے معلومات تک رسائی مانگ لی ہیں۔ پرویز رشید نے کہا پاکستان میں قتل و غارتگری کے نشانات برطانوی شہری سے ملتے ہیں تو برطانیہ تعاون کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت سے فنڈنگ کے معاملے پر طارق میراور محمدانورکے بیانات ایم کیوایم کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں۔ داغ دور کرنا ایم کیوایم کی ذمے داری ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ایم کیو ایم کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

  • عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں، معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈ تک انعام دیا جائے گا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4076 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر 2010  کولندن میں گھرکےباہرقتل کیاگیاتھا، ڈاکٹرعمران فاروق آزادانہطورپرسیاسی کیریئرشروع کرناچاہتے تھےاور پولیس ان ہی خطوط پر تحقیقات کر رہی ہے، لندن پولیس نے کہا کہ ہماری تحقیقات کا مرکز بھی اسی نکتے پر ہے۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں،معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈتک انعام دیا جائےگا، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور برطانوی پولیس پاکستانی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    لندن : اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیس سالہ نوجوان کوتفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

    لندن میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایک تیس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا, جسے مغربی لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا.

    مشتبہ نوجوان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی، حراست میں لیے گئے شخص کو نومبر کے وسط میں دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا کہ اس شخص کی گرفتاری کا مقصد عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب افراد کاشف خان اورمحسن علی سید کے بارے میں تفتیش کرنا تھا۔