Tag: scotland

  • پاکستانی ڈرائیور کے لیے متعصبانہ خیالات ظاہر کرنے والے شخص کو منہ توڑ جواب

    پاکستانی ڈرائیور کے لیے متعصبانہ خیالات ظاہر کرنے والے شخص کو منہ توڑ جواب

    اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص کو پاکستانی ٹرین ڈرائیور کے بارے میں تحفظات ظاہر کرنے پر نہ صرف انتظامیہ نے منہ توڑ جواب دیا بلکہ ٹویٹر پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    روبرٹس نامی اس شخص نے ٹویٹر پر ریلوے انتظامیہ کے نام اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایک شکایت درج کروانا چاہتے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک مخصوص لنک پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

    جواباً روبرٹس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی ٹرینز کے ڈرائیورز میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی ہے، کیا آپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کہ اسے ڈرائیور رکھنا محفوظ ہے؟

    روبرٹس کا یہ سوال نہایت ہی معتصبانہ اور نسل پرستی پر مبنی تھا۔ ریلوے انتظامیہ نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا، ’جی ہاں یہ بالکل محفوظ ہے، آپ اس کے بجائے پیدل اپنا سفر کر  سکتے ہیں‘۔

    ریلوے انتظامیہ کے اس جواب کے بعد مزید کئی لوگوں نے بھی اس شخص کو جوابات دیے جس کے بعد اس شخص نے اپنا مذکورہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

    لوگوں نے انتظامیہ کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے نسل پرستی پھیلانے والے شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ‌ کو وائٹ واش کردیا

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ‌ کو وائٹ واش کردیا

    ایڈن برا: پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایڈن بڑا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 166 رنز ہدف کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شعیب ملک نے شاندار 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈٰی بج 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان شنواری کے حصے میں دو وکٹیں آئیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 22 میں سے 19 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سرفراز ہی کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل آٹھویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی۔

     پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں اچھی اوپننگ ملی اور  6 اوورز میں  بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنے تاہم آٹھویں اوور میں اوپنر احمد شہزاد 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اگلے ہی اوور میں دوسرے بلے باز فخر زمان بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 83 کے مجموعی اسکور پر گری جب سرفراز احمد گیند کو باؤنڈری پار پہنچانے کے چکر میں شاندار کیچ کے بعد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں آؤٹ کرنے میں باؤلر سے زیادہ فیلڈر کا ہاتھ تھا ، بعد ازاں طلعت حسین 17 اور آصف علی 98 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی پانچویں وکٹ 98 رنز پر گری جس کے بعد شاداب خان اور شعیب ملک نے وکٹ پر کھڑے ہوکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر آخری ااور میں شاداب خان بھی پویلین روانہ ہوئے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے شعیب ملک 49 اور فخر زمان 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    مزید پڑھیں:  سرفراز کی شاندار بیٹنگ، اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کی فتح میں سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کا سہرا شامل تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    ایڈن برگ : پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پرمشتمل پہلا میچ آج ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم دو روز قبل ون ڈے کی عالمی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنے عزائم ظاہر کرچکی ہے اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کے خلاف بھی ایسی کارکردگی دہرانے کی خواہاں ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی شکست کو بھلا کر سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہشنمند ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں سرفراد احمد کپتان، فخرزمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 11 سال بعد کوئی ٹی ٹوئنی میچ کھیلا جائے گا جہاں اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2007 میں مدمقابل آئی تھیں۔

    گرین شرٹس اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں 51 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہد آفرید 21 رنز اور 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین پلیئرقرار پائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انگلینڈ‌ کو شکست دے کر اسکاٹ لینڈ نے گرین شرٹس کو خبردار کر دیا

    انگلینڈ‌ کو شکست دے کر اسکاٹ لینڈ نے گرین شرٹس کو خبردار کر دیا

    ایڈن برا: پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹ آج ایڈن برا میں اسکاٹ لینڈ سے ٹکرائیں‌ گے۔ 

    پاکستان عالمی رینکنگ میں‌ نمبر ون، جب کہ اسکاٹ لینڈ 11 نمبر پر ہے، البتہ ماہرین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں، جس میں کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ اس وقت بھرپور فارم میں ہے، پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل اس نے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 371 رنز اسکور کرنے والی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ترنوالا سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔ سرفراز الیون کو فتح کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

    ایڈن برا میں میچ سے دو دن قبل مسلسل بارش کے باعث پاکستان کے ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکے، البتہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا  ہے کہ ان کی ٹیم تیار ہے اور اچھا پرفارم کرے گی۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں 2007 کے بعد پہلی بار مختصر فارمیٹ میں ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 8 بجے شروع ہوگا۔


    اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو تاریخی شکست


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو تاریخی شکست

    اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو تاریخی شکست

    ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ نے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنزسے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہرایڈنبرگ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

    اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے باؤلرز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔

    کپتان کائل کنٹرز 58 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد 107 کے اسکور پرکراس 48 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے کیلم مکلائڈ نے یادگار 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے لیام پلنکٹ اورعادل رشید نے دو، دو جبکہ مارک وود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو 105 رنز، جیسن روئے 34، ایلکس ہیلز 52، معین علی 46 اور لیام پلنکٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک وائٹ نے تین الیسڈیئرایونز اور رچی ریبرنگٹن نے دو، دو جبکہ سفیاں شریف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے صرف لارڈز ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    قومی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جون کو کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے لاڑڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی اس طرح سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ کپ: 319رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: 319رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    نیلسن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے تین سو انیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔

    اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کائل کوئٹزر کے شاندارایک سو چھپن رنز کی بدولت پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز  بنائے۔

    اسکاٹش پلیئرکوئٹزر نے شاندار بلے بازی کی اور وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، انہوں نے چار چھکوں اورسترہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھپن رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نےتین، ناصر حسین نےدو جب کہ شکیب الحسن، شبیر رحمان اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گروپ اے کے میچ میں انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دے دی۔

    کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے بھرپور کم بیک کیا، اسکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم ابتدا سے ہی اسکاٹ لینڈ پر حاوی رہی۔

    معین علی اور این بیل کی ایک سو بہتر رنز اوپننگ شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ معین علی نے ایک سو اٹھائیس اور ای این بیل نے چون رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان ایوائن مورگن نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈکے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اور پوری ٹیم تینتالیسویں اوورز میں ایک سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنرل ساؤنڈ آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • دولت مشترکہ کھیلوں کا کل سے ہورہا ہے گلاسگو میں آغاز

    دولت مشترکہ کھیلوں کا کل سے ہورہا ہے گلاسگو میں آغاز

    کراچی: کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز تئیس جولائی سے تین اگست تک گلاسگو میں جاری رہیں گے،پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں حصہ لے گا جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں، پہلی بار پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے، پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

    اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں سے بیس طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں، پرتھ میں ہونے والے انیس سو چونسٹھ کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، ان مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس نے آٹھ طلائی تمغے اپنے سینوں پر سجائے، دوہزار دس میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے،اس بار بھی پاکستان سے ریسلنگ میں میڈلز کی توقع کی جارہی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے گلاسگو میں ہورہا ہے

    کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے گلاسگو میں ہورہا ہے

    گلاسگو : کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز تئیس جولائی سے تین اگست تک گلاسگو میں جاری رہیں گے، پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں حصہ لے گا، جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

    پہلی بار پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے، پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، جن میں سے بیس طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں۔

    پرتھ میں ہونے والے انیس سو چونسٹھ کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، ان مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس نے آٹھ طلائی تمغے اپنے سینوں پر سجائے، دوہزار دس میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے، اس بار بھی پاکستان سے ریسلنگ میں میڈلز کی توقع کی جارہی ہے۔