Tag: scotlands

  • ویڈیو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اذان سے گونج اٹھی

    ویڈیو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اذان سے گونج اٹھی

    اسکاٹ لیند کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائش گاہ مغرب کی اذان سے گونج اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے بیوت ہاؤس میں فرسٹ منسٹر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا گیا اور پہلی باراذان دی گئی۔

    اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان، یہودی اور مسیحی کمیونٹی کے افراد ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humza Yousaf (@humzayousaf)

    حمزہ یوسف نے کیپشن میں لکھا کہ مسلمان مغرب کی اذان کے ساتھ افطار کرتے ہیں، آج شیخ ربانی نے بیوت ہاؤس میں اذان دی، بیوت ہاؤس میں غالباً پہلی بار اذان دی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humza Yousaf (@humzayousaf)

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو فرسٹ منسٹر منتخب کیا، جس کے بعد 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے مسلم سربراہ ہیں۔

    حمزہ یوسف کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے، جو 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نقل مکانی کر گئے تھے جبکہ ان کی والدہ کینیا میں ایک جنوبی ایشیائی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔

  • برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    لندن : برطانیہ کے شہری فریڈ ہیگنز  اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پھٹے ہوئے لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کروانے کے لیے قریبی سپراسٹور پر گئے، جہاں اسٹور پر موجود سائئن گرانٹ نامی 18 سالہ نوجوان اسٹنٹ نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کرنے کے بعد پھاڑ کر کچرے کے ڈبّے میں ڈال دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فریڈ نے لاٹری مشین اسٹنٹ سے ٹکٹ پھاڑنے کی وجہ پوچھی کو نوجوان نے بتایا کہ آپ کےٹکٹ پر کوئی انعام نہیں نکلا تاہم اسی دوران لاٹری مشین سے ایک کاغذ باہر نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے۔

    لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہوا ٹکٹ کچرے کے ڈبّے سے نکال کر فریڈ کے حوالے کردیا،، جس کے اگلے روز فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پاؤنڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دی نیشنل نامی لاٹری کمپنی نے 67 سالہ فریڈ ہیگنز اور ان کی 57 سالہ اہلیہ لیزلی ہیگنز کو ایک تقریب کے دوران ان کی جیتی ہوئی رقم چیک کے ذریعے ہیگنز کے حوالے کی۔

    اوڈی کی سیلز ایڈمنسٹریشن سے ریٹائرڈ ہونے والے فریڈ ہیگنز کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں، جس نے گھر بیھٹے کروڑوں پاؤنڈ کما لیے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری فریڈ ہیگنز کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دو سے زیادہ حصّوں میں تقسیم ہوچکا تھا تاہم پھر بھی اس پر درج نمر واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں