Tag: scott land yard

  • ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج

    ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا۔

    ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے مقتول رہنما کے قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کے ہمراہ ان کے قریبی رفقاء محمد انوراور افتخار حسین کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آرمیں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی سازش پاکستان میں تیارہوئی تھی۔

    عمران فاروق قتل کیس میں پہلے سے تین افراد زیرِحراست ہیں جن میں محسن، خالد شمیم اورمعظم علی شامل ہیں۔

    ایف آئی آرمیں سیون اے ٹی اے (انسداد دہشت گردی ایکٹ شق 7) شامل کی گئی ہے۔

    گزشتہ روزایم کیوایم کے مقتول رہنما کے قتل میں تین افراد زیرِحراست خالد شمیم، معظم علی اور محسن زیرحراست ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور اعانتِ جرم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تینوں ملزمان سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی جے آئی ٹی نے تفتیش کی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی مذکورہ بالا ملزمان سے سوالات کئے تھے۔

    ایم کیو ایم کے مقتول رہنما کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محسن نےجے آئی ٹی کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ کاشف نامی اس کے ساتھی نے ڈاکٹرعمران فاروق پرچاقو کے وارکئے۔

    جے آئی ٹی کے مطابق معظم علی نامی ملزم نے محسن اورکاشف نامی ملزمان کو لندن بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔

    تفتیش مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان چند روز قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کیا تھا۔

    ڈاکٹرعمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی ارکان میں سے تھے جنہیں 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کے اپارٹمنٹ کے نزدیک چاقوؤں کے پے درپے وارکرکے بے رحمی سےقتل کردیا گیا تھا۔

  • عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں، معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈ تک انعام دیا جائے گا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4076 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر 2010  کولندن میں گھرکےباہرقتل کیاگیاتھا، ڈاکٹرعمران فاروق آزادانہطورپرسیاسی کیریئرشروع کرناچاہتے تھےاور پولیس ان ہی خطوط پر تحقیقات کر رہی ہے، لندن پولیس نے کہا کہ ہماری تحقیقات کا مرکز بھی اسی نکتے پر ہے۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں،معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈتک انعام دیا جائےگا، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور برطانوی پولیس پاکستانی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس: اسکاٹ لینڈ یار ڈ نےتیس سالہ شخص گرفتارکرلیا

    عمران فاروق قتل کیس: اسکاٹ لینڈ یار ڈ نےتیس سالہ شخص گرفتارکرلیا

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ایم کیوایم کے رہنماء ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایک شخص گرفتارکرلیاہے، پولیس کا خیال ہے کہ اس گرفتاری سے قتل کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

    لندن میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ اس کیس سے متعلق ایک شخص کوگرفتار کیا گیا ہے جس سے ویسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جاری ہے۔

    برطانوی پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کی عمرتیس سال ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب کاشف خان اورمحسن علی سید کے بارے میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔