Tag: Scottish climber Rick Allen dies in K2 avalanche

  • کے ٹو سر کرنے کی مہم: اسکاٹش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

    کے ٹو سر کرنے کی مہم: اسکاٹش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

    اسکردو : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دنیا کی دوسری اور مشکل ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کےلیے سیکڑوں کوہ پیما ہر سال گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں، اکثر کے ٹو کو سر کرکے اپنی منزل کو پا لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے بدنصیب بھی ہوتے ہیں جو راستے میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

    زندگی کی بازی ہارنے والوں میں اسکاٹ لینڈ کے کوہ پیما رک ایلین کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جو برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

    68 سالہ رک ایلین کی لاش گزشتہ شام تلاش کرلی گئی تھی، جس کے بعد چیریٹی پارٹنرز ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے اسکاٹش کوہ پیما کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    دوسری جانب برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ کے 2 پر ایک برطانوی شہری کی موت ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، یہ سلسلہ کوہ قراقرم، پاکستان میں واقع ہے جس کی بلندی 8611 میٹر ہے۔