Tag: SDGs

  • پائیدار ترقی کے لیے پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    پائیدار ترقی کے لیے پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    دبئی: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ حکومتی وژن 2025 کے ستون پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے ہم آہنگ ہیں، اہداف پر پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) اور پائیداری رپورٹ کی رونمائی ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے رپورٹ کی رونمائی کی۔

    اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد سے ایس ڈی جیز 2030 ایجنڈے کو اپنایا، حکومتی وژن 2025 کے ستون ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف پر پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

  • دنیا کو بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے: منیر اکرم

    دنیا کو بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے: منیر اکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے 10 ٹریلین ڈالر کا بندوبست کیا، ترقی پذیر ممالک 10 ٹریلین ڈالر کے ایک حصے کا بھی انتظام نہیں کر سکے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کرونا وائرس سے متعلق ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب سب کو ویکسین تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیئے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقتصادی و سماجی کونسل رکن ممالک کو بیک وقت 3 چیلنجز کا سامنا ہے، پہلاچیلنج کرونا وائرس اور نتائج، دوسرا پائیدار ترقیاتی اہداف کا ادراک اور تیسرا آب و ہوا کے وجودی خطرے سے متعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے معاشی بحالی کے لیے 10 ٹریلین ڈالر کا بندوبست کیا، ترقی پذیر ممالک 10 ٹریلین ڈالر کے ایک حصے کا بھی انتظام نہیں کر سکے۔ آئی ایم ایف کے مطابق وبا کا سامنا کرنے اور ترقیاتی اہداف کے لیے 2.5 ٹریلین سے زائد درکار ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اکوسوک مینڈیٹ کی تکمیل ماضی کے مقابلے میں آج سب سے زیادہ ضروری ہے۔

    منیر اکرم نے اکوسوک کی بنیادی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جن میں ترقی پذیر ممالک کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت اور پائیدار بنیادی ڈھانچےمیں تیز سرمایہ کاری کی ترجیحات شامل ہیں۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا مکمل استعمال کیا جائے۔