Tag: sea breeze

  • کراچی : آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

    کراچی : آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح کےاوقات میں سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے آج سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب34فیصد ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہریوں کو گرم اور خشک موسم کا سامنا رہے گا۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ، پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ، پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا

    کراچی : شہر قائد میں  ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوا اور  سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آگئی، کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار روز سے رہنے والی شدید گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور سمندری ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ملک کے بعض علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا تاہم بعددوپہر جنوبی پنجاب میں تیز/گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    حیدر آباد،سکھر،شہیدبینظیرآباد، میرپورخاص میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے، ملتان ، رحیم یار خان، تربت میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد47،جیکب آباد، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں 6دن رہنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنا شروع، سمندری ہوائیں چل پڑیں

    کراچی میں 6دن رہنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنا شروع، سمندری ہوائیں چل پڑیں

    کراچی : گرمی کےستائے کراچی والوں کیلئے اچھی خبر شہر قائد میں چھ دن رہنے والی شدیدگرمی کا زورٹوٹنے لگا اور  سمندری ہوائیں چل پڑیں ،جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے شہریوں کو اب مزید گرمی برداشت نہیں کرنی پڑے گی، کراچی میں 6دن رہنے والا ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہونے ہوگیا اور سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ، جس سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔

    محکمہ موسمیات نےآج درجہ حرارت 36 سے37  ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار16 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت معمول پر آجائے گا، لیکن  پیر سے  درجہ حرارت میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی، بڑی بڑی بلڈنگیں اور الودگی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کراچی میں ہریالی جتنی زیادہ ہوگی سورج کی تپش اتنی ہی کم محسوس ہوگی۔

    اندرون سندھ قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے ، سکھر میں درجہ حرارت چھیالیس حیدرآباد میں پینتالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہر بھی گرمی کے نشانے پر ہیں لاہور میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ 18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرت ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 6 روز کے دوران سمندری ہوائیں رُکنے سےکراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    جس کے بعد شہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے انتظامات کیے گئے تھے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا شہری غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور ،اسلام آباد، پشاور،ڈی آئی خان ،ملتان ، فیصل آباد ،سرگودھا،سکھرسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔