Tag: sea breezes

  • سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث دن میں گرمی اور حبس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیش تر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر آباد اور گلگلت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مطلع صاف رہے گا۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث صبح کے اوقات میں خنکی رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور سمندری ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    شہر کا دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں موسم سرد ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد رہے گا اور مظفر آباد میں موسم سرد رہنےکے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔