Tag: SEA SIDE

  • پیراڈائز پوائنٹ پرچارلڑکےسمندرمیں ڈوب گئے

    پیراڈائز پوائنٹ پرچارلڑکےسمندرمیں ڈوب گئے

    کراچی: پیراڈائز کے ساحل پر نہاتے ہوئے 4 لڑکے ڈوب گئے جن میں سے تین کو سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی سے ملحقہ ساحل پیراڈائزپوائنٹ پر ایک ہی خاندان کے چارکم سن لڑکے تیزلہروں کے سبب ڈوب گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چارمیں سے تین کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

    لہروں کا نشانہ بننے والے لڑکوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو کئے گئے لڑکوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیاگیا جن میں سے ایک اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    ایدھی اہلکار سمندر میں ڈوبنے والے چوتھے لڑکے کو تلاش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے سبب تمام ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت نہانے پرپابندی عائد ہے، لیکن عملے کی کمی کے سبب اس قسم کے واقعات ہرسال پیش آتے ہیں۔

    گزشتہ سال 40 افراد سی ویو کے ساحل پرنہاتے ہوئے قاتل لہروں کا شکار ہوکرڈوب گئے تھے۔

  • سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے 700 کلومیٹر دور،  تیز بارش کا امکان

    سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے 700 کلومیٹر دور، تیز بارش کا امکان

    کراچی: بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جس کے باعث آج رات کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے700کلومیٹر کی دوری پر ہے،  سندھ کی ساحلی پٹیوں میں بدھ کو بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل سے جمعرات تک بادل برسیں گے۔

    ہواکے کم دباﺅ نے طوفان کی شکل اختیار کی تواس کا نام ’اشوبھا‘ ہوگا، آئندہ تین روز تک سندھ کے زیریں علاقوں پر بادلوں کا راج ہوگا، منگل سے جمعرات تک بلوچستان میں جم کر برسات ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباؤ جتنا کم ہوگا اتنا ہی سمندری طوفان کے امکانات زیادہ ہونگے، محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا۔

    اگلے 24 گھنٹوں میں ہوا کے انتہائی کم دباؤ کے باعث بڑی لہریں اٹھنے کا امکان ہے اورآئندہ 48 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شدید کم ہونے کا خدشہ بھی ہے، اس لئے سندھ کے ماہی گیر منگل کی شام سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیربدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج رہے گا، راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی ابرکرم مہربان ہوگا۔

  • کراچی: سی ویو پر ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد21ہوگئی،ایک لاپتا

    کراچی: سی ویو پر ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد21ہوگئی،ایک لاپتا

    کراچی میں سی ویو پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے، جبکہ ایک لاپتہ ہے،ڈی سی ساؤتھ کے مطابق دس افراد کو نہاتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔

    عید کسی کے لئے خوشیوں کا پیام لائی تو کسی کے گھرمیں صفِ ماتم بچھا گئی۔ سی ویو پرنہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے جن میں سے بیس کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جبکہ ہاکس بے پربھی نہاتے ہوئے چھ افراد بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

    خوشیوں کی گھڑی غم میں بدل جائے توزندگی کے رنگ بھی پھیکے پڑجاتے ہیں۔ سی ویوپرعید مناتے نوجوان اوربچے بھی نہیں جانتے تھے کہ یہ اُن کی زندگی کی آخری عید ہےانہیں سی ویوپرعید منانا اتنامہنگا پڑاکہ زندگی سے ہی ہاتھ دھونا پڑگئے۔

    نہانے پرپابندی کے باوجود سمندرمیں غوطہ لگا کرکئی لوگ بے رحم موجوں کا نوالہ بن گئے۔ سمندرپرنہاتے ہوئے کئی نوجوان اوربچے ڈوبے جن میں سے بیشترافراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کئی اب تک لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کیلئے نیوی کے غوطہ خوروں سےمدد لی گئی ہے۔

    ڈوبنے والوں کے رشتہ دارلاشیں لینے جناح اسپتال پہنچے تو رقت آمیز مناظر تھے ۔ کوئی لخت جگر سے محروم ہوا تو کوئی دوست سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ہاکس بے پربھی ایسا ہی ایک اندوہناک واقعہ ہوا جہاں سمندر میں نہاتے ہوئے چھ افراد ڈوب گئےجن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔