Tag: sea view incident

  • سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    کراچی : سی ویو پر واقع شاپنگ پلازا میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ پلازا میں قائم فوڈ کورٹ میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر واقع ایک مشہور شاپنگ پلازا کے اندر آگ لگنے سے وہاں موجود سیکڑوں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    fire 1

    خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ امدادی کام کے دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، لوگوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

    fire 2

    آگ کی شدت کے وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں،  آخری اطلاعات تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

     

     

  • کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سی ویو سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور سانحہ سی ویو کی تحقیقات کرانے اور آئندہ ایسے سانحہ سے بچنے کیلئے قانون سازی کرانے پر زور دیا ہے ۔

    خالد مقبول صدیقی نے سی ویو واقعے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا، اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی ذمہ داری کسی ایک پرنہیں بلکہ تمام متعلقہ لوگوں پرعائد ہوتی ہے، کسی ایک شخص کو الزام دینا ٹھیک نہیں، انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار پہلے دن سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • سی ویو حادثہ: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    سی ویو حادثہ: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی: آئی جی سندھ  نے سی ویو پر تیس سے زائد افراد کے ڈوبنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او درخشاں کو لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی کے ساحل سی ویو پر تیس سے زائد افراد کے ڈوبنے پر آئی جی سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیتی قائم کر دی ہے، کمیٹی میں ڈی آئی جی کراچی جنوبی ، ڈی آئی جی شرقی اورایس ایس پی سیکیورٹی شامل ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مکمل کر کے پیش کرے،  آئی جی سندھ نے عوامی جانی نقصان پر غفلت برتنے پر درخشاں تھانے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔