Tag: seal

  • دریا کنارے دھوپ سینکتی مسکراتی ہوئی پانی کی بلی، تصویر وائرل

    دریا کنارے دھوپ سینکتی مسکراتی ہوئی پانی کی بلی، تصویر وائرل

    انگلینڈ میں سرسبز گھاس پہ دھوپ سینکتی ہوئی، ہنستی مسکراتی پانی کی بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    یہ تصویر مشرقی کیمبرج شائر کے علاقے ایلی میں لی گئی جو دریا کنارے واقع ہے۔

    تصویر سوفی بیل نامی خاتون نے کھینچی جو اپنے خاندان کے ساتھ چھٹی کا دن گزارنے کے لیے کشتی میں دریا کی سیر کو گئی تھیں۔

    تصویر میں سرمئی رنگ کی سیل یا پانی کی بلی دکھائی دے رہی ہے جو سکون سے سرسبز گھاس پر سورہی ہے، سیل کے چہرے کے خدوخال ایسے ہیں کہ قدرتی طور پر اس کا چہرہ مسکراتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔

    یوں لگ رہا ہے جیسے وہ بہت سکون اور مزے سے دھوپ میں آرام کر رہی ہے۔

    سوفی بیل کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں عموماً سیلز دکھائی نہیں دیتیں، جب ہم وہاں جا رہے تھے تو ٹور گائیڈ نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ہمیں یہاں ایک سیل دکھائی دے سکتی ہے جو اکثر یہاں گھومتی پائی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دور سے آرام کرتی ہوئی سیل کے پاس سے گزرے تو ہمیں وہ ایک بوری یا بڑے پتھر جیسے لگی، لیکن پھر میرے شوہر نے کشتی موڑ کر اسے سیل کے قریب سے گزارا جس کے بعد ہم اسے قریب سے دیکھ سکے۔

    ان کی کھینچی گئی خوبصورت تصویر کو اب تک سینکڑوں لائیکس موصول ہوچکے ہیں۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی،  زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

    کراچی: ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول نے بتایا کہ سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت  کی جانب سے  عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد تیسرے روز بھی عوام لاپروا نظرآئے،   ایس او پی کی خلاف ورزی پر گل پلازہ بھی سیل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول کا کہنا ہے کہ گل پلازہ ،ارحم شاپنگ سینٹر ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا، ان جگہوں پر سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

    دوسری جانب ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر 3دکانیں جبکہ عبداللہ ہارون روڈ پر 4 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں : احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی : زینب مارکیٹ سمیت تین تجارتی مراکز سیل

    کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پہلےدن ہی دکانوں کودورہ کیاتھا،ایس اوپی پرعمل نہیں ہورہاتھا، ہم نےایس اوپی پرعمل کےلیےدکانداروں کو2دن دیےتھے، اگردکان دارایس اوپی پرعمل کریں گےتوکارروائی نہیں ہوگی، دکانداروں کودکانیں کھولنےسے متعلق پلان دینا ہوگا۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کوسیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور دکاندار اورخریدار وں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئےہیں جبکہ دکانداروں نے کہا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے۔

    گذشتہ روز کمشنرکراچی افتخارشلوانی نے کہا تھا کہ تاجربرادری سےاپیل ہےحکومتی ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں، ماسک کےبغیرکسی کوشاپنگ نہیں کرنے دیں گے، تاجربرادری خود سے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

  • ریاض: جعلی اشیا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

    ریاض: جعلی اشیا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض شہر کے وسط میں واقع جعلی اشیا تیار کرنے کے کارخانے کو سیل کردیا گیا، ضبط شدہ جعلی مواد تلف کردیا گیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے ریاض شہر کے وسط میں واقع ایک بنگلے میں قائم جعلی اشیا تیار کرنے کے کارخانے کو سیل کردیا ہے۔

    وزارت تجارت نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزارت کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک پوش رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر کارخانہ قائم کیا گیا ہے جہاں نامعلوم اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

    اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا جہاں صفائی کے لیے استعمال ہونے والا مواد اور بیوٹیشن کا سامان جعلی طریقے سے تیار کیا جا رہا تھا۔

    بنگلے سے بیوٹیشن کے لیے استعمال کی جانے والے مواد کی 39 ہزار تیار شدہ جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد بوتلوں کے ڈھکن بھی برآمد ہوئے جنہیں معروف برانڈ کا ظاہر کیا جاتا تھا۔

    وزارت تجارت نے بنگلے کو سیل کر کے وہاں سے برآمد ہونے والا تمام جعلی سامان ضبط کر کے تلف کر دیا، جعلی طریقے سے فیکٹری لگانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کر کے ان کا چالان متعلقہ ادارے کو ارسال کردیا گیا۔

  • کراچی: حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، سندھ فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائی

    کراچی: حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، سندھ فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائی

    کراچی: شہرقائد میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یادگار مچھلی کو سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے پیرالہی بخش کالونی میں اہم کارروائی کی اور یادگار مچھلی کو سیل کردیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے یادگار مچھلی انتظامیہ کو فائنل وارننگ دی گئی تھی، بعد ازاں صفائی کے ناقص انتظامات پر یادگار مچھلی کو سیل کیا گیا۔

    سندھ فوڈاتھارٹی کے مطابق صورت حال بہترنہ ہونے پر دوبارہ کارروائی کرکے یادگار فشکو سیل کیا گیا، دکان پر گندگی، حشرات کی بہتان تھی اور صفائی کا کوئی نظام موجود نہ تھا۔

    کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 9 بڑے ہول سیلرز سیل

    فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مچھلی کو زنگ آلود فریج میں رکھا جا رہا تھا، جہاں مچھلی کی صفائی کی جاتی تھی وہاں شدید بدبو تھی، کچن میں گندگی اور ایک ہی تیل کو کئی دفعہ استعمال کیا جا رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہر قائد میں کھلا آئل اور گھی کی فروخت کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 بڑے ہول سیلرز سیل کردیے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا تھا۔

  • امریکی بحریہ میں دشوار ترین مشن کے لیے پہلی بار خاتون اہلکار نامزد

    امریکی بحریہ میں دشوار ترین مشن کے لیے پہلی بار خاتون اہلکار نامزد

    واشنگٹن: امریکی بحریہ میں پہلی بار ایک نہایت دشوار ترین جنگی مشن کی خصوصی فورس میں شمولیت کے لیے ایک خاتون اہلکار کو تربیت دی جا رہی ہے جو اس مشن کی تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    امریکی بحریہ کی یہ فورس ’سیل ۔ ایس ای اے ایل‘ کی اصطلاح سے جانی جاتی ہے۔ یہ بحریہ کی خصوصی آپریشنل فورس ہے جو بوقت ضرورت بری، بحری اور فضائی (سی، ایئر، لینڈ – ایس ای اے ایل) خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس بار اس مشن کی تربیت کے لیے 2 خواتین اور ایک مرد نیوی اہلکار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    سیل کی تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں ایک اور خصوصی جنگی تربیت دی جائے گی جسے اسپیشل وار فیئر کمبیٹنٹ ۔ کرافٹ کریو مین پروگرام یا ایس ڈبلیو سی سی کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ان دونوں خصوصی پروگرامز میں خواتین کو شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ سنہ 2016 میں ان دونوں پروگرامز میں خواتین کو شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی تاہم گزشتہ 18 ماہ کے دوران کوئی خاتون مذکورہ پروگرامز کے لیے منتخب نہ ہوسکی۔

    اب پہلی بار ان پروگرامز کی تربیت کے لیے 2 خواتین کا انتخاب کرلیا گیا ہے جو امریکی بحریہ میں تاریخ رقم کر چکی ہیں تاہم ابھی تربیت مکمل ہونے اور خدمات کا باقاعدہ آغاز کرنے تک ایک لمبا سفر باقی ہے۔

    دونوں خواتین کا نام سیکیورٹی خدشات کے باعث خفیہ رکھا گیا ہے۔

    دشوار ترین تربیت

    امریکی بحریہ کے ان 2 خصوصی جنگی پروگرامز کے لیے دی جانے والی تربیت نہایت سخت اور دشوار ہے۔

    تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی مہینوں تک سخت تربیت اور اسکریننگ کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں آپریشن میں حتمی شمولیت کے لیے انتخابی پینل کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

    گاہے بگاہے ہونے والی اسکریننگ کے دوران امیدواروں کی سخت ذہنی وجسمانی پڑتال کی جاتی ہے اور ایک فیصد بھی ناکامی کی صورت میں مذکورہ امیدوار کو تربیتی پروگرام سے خارج کردیا جاتا ہے۔

    ہر سال تربیتی پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے 63 فیصد مرد اہلکار حتمی مرحلے میں پہنچنے سے قبل ہی ناکام ہوجاتے ہیں۔

    امریکی بحریہ کی ویب سائٹ کے مطابق ہر سال 1 ہزار امیدواروں کو تربیت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تاہم ان میں سے صرف 2 یا ڈھائی سو اہلکار ہی تربیت مکمل کر پاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جناح گراؤنڈ کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری موجود

    جناح گراؤنڈ کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری موجود

    کراچی: فیڈرل بی ایریا کے علاقے عزیز آباد اور لیاقت علی خان (مکا) چوک کے قریب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ جناح گراؤنڈ آنے جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 9 دسمبر کو یومِ شہدا کے طور پر منانے کے اعلان اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری نے یادگار شہداء کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

    رینجرز کی بھاری  نفری  نے یاد گار شہدا اور جناح گراؤنڈ سے متصل تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا جبکہ اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


    پڑھیں: ’’ یاد گارِ شہداء عزیز آباد، ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان گرفتار ‘‘


    رینجرز کی جانب سے لیاقت علی خان چوک سے اللہ والی چوک تک کسی گاڑی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ رہائشی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری موجود ہے۔

    خیال رہے متحدہ لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 9 دسمبر کو شہدا کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیاگیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے جناح گراؤنڈ میں پروگرام کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کررکھی ہے جبکہ لندن قیادت نے بھی جناح گراؤنڈ میں شہدا کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا ہے۔

  • متحدہ کے مزید 10 دفاتر مسمار، دو روز میں تعداد 42 ہوگئی

    متحدہ کے مزید 10 دفاتر مسمار، دو روز میں تعداد 42 ہوگئی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 10 دفاتر مسمار کردیے گئے جس کے بعد دو روز میں مسمار ہونے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، شہر قائد میں سرکاری اراضی پر قائم متحدہ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ دسرے روز بھی جاری رہا۔

    گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سرکاری اراضی پر گرانے کے فیصلے پر فوری اطلاق کیا گیا، جس کے نتیجے میں آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مزید 10 دفاتر مسمار کیے گئے۔ دوروز میں منہدم کیے جانے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔

    پڑھیں: ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

    اطلاعات کے مطابق مسمار کیے جانے والے سیکٹر اور یونٹ آفسس غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر بنائے گئے تھے جن کے خلاف وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب سرکاری دفاتر میں آویزاں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر بھی اتار لی گئی اور شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 218 دفاتر سیل کئے جا چکے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ضلع ویسٹ میں متحدہ کے 37، ایسٹ میں 35، کورنگی میں 38، ضلع وسطی میں 68، ضلع ساؤتھ میں 25 اور ملیر میں 15 دفاتر سیل کیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں حیدر آباد ، میر پورخاص اور سکھر میں بھی متحدہ کے متعدد دفاتر سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ غیرقانونی طور پر بنائے گئے زونز و یونٹس کو مہندم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • قذافی اسٹیڈیم سیل کردیا گیا

    قذافی اسٹیڈیم سیل کردیا گیا

    لاہور:  عدالتی حکم کے باوجود پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے قذافی اسٹیڈیم سیل کردیا ہے، چئیرمین پی سی بی  کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کے ذریعے معاملات جلد ٹھیک کرلیں گے۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، زمبابوے نے دورہ پاکستان کی حامی بھری اور ادھر قذافی اسٹیڈیم پر تالے لگ گئے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر سیل کردیا۔

    محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پی سی بی پر چار کروڑ اسی لاکھ روپے واجب الادا ہیں، اس لئے قذافی اسٹیڈیم، پی سی بی کے دفاتر، اردگرد کی دکانوں اور ریستورانوں کو سیل کردیا گیا، صرف ادائیگیوں کے لئے دفتر کھلوایا گیا ہے، بقیہ حصے سیل رہیں گے۔

    پولیس آفیسر چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر سارے معاملے پر عہدیداروں سے مشاورت کی، جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی قانون کی پاسداری کرنے والا ادارہ ہے۔ ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ قانونی ماہرین معاملے کو جلد حل کرلیں گے۔