Tag: searching

  • مختلف ممالک لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کی مدد کیلیے تیار

    مختلف ممالک لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کی مدد کیلیے تیار

    حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف ممالک کی جانب سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اور واقعے کی وجوہات کی تفتیش کیلئے ہر قسم کی مدد کی پیش کش کی ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں، لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش اور وجوہات کی تحقیقات میں ضروری مدد فراہم کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد سلامتی کے ساتھ واپس آئیں گے۔

    یورپی کمیشن نے بھی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سیٹلائٹ میپنگ سروس ایکٹیویٹ کر دی ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یورپی کمیشن نے سیٹلائٹ میپنگ سروس ایکٹیویٹ کرنے کا یہ قدم ایران کی درخواست پر اٹھایا ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب، قطر، ترکیہ، عراق اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کو حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    محکمہ موسمیات آذربائیجان کی پیش گوئی

    علاوہ ازیں آذربائیجان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے جائے حادثہ پر رات بھر بارش اور دھند پڑسکتی ہے، اوزی گاؤں کے علاقے میں بارش اور تیز ہواؤں کاسسٹم موجود ہے، ہوا تقریباً 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج سمیت 40 ٹیمیں ریسکیو کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم شدید بارش اور دھند کے سبب ریسکیو حکام کو جائے حادثہ پر پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے ڈرون سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں پیش آيا جہاں صدررئیسی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے۔

  • ہوٹل کے کمرے میں موجود خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

    ہوٹل کے کمرے میں موجود خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

    ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

    ان سے بچنے یا انہیں تلاش کرنے کا کیا طریقہ ہے اس حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کیمروں کو کیسے ڈھونڈا جاسکتا ہے؟ ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرنے سے قبل یہ جان لیں کہ کہیں خفیہ کیمروں سے آپ کی ریکارڈنگ تو نہیں کی جا رہی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں سے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات آئے روز لوگوں کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔

    ہوٹل کے کمرے یا کسی بھی نئی جگہ پر خفیہ کیمرے تلاش کرنے کا آسان طریقہ 

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر خود کو سابق ہیکر کہنے والے ایک شخص نے ہوٹل کے کمروں میں موجود خفیہ کیمرے کو تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہوٹل میں قیام کے دوران خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

    مارکس نامی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ آئندہ آپ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جس جگہ خفیہ کیمرا چھپایا گیا ہو گا، وہاں فلیش لائٹ پڑنے سے کیمرا چمک اٹھے گا اوراس سے نیلے رنگ کی روشنی آپ کو نظر آ ئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلگوں روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔

    Amazon.com : KAMRE 1080P WiFi Hidden Camera Wall Clock Spy Camera, Nanny  Camera for Home Security with Motion Detection, No Night Vision :  Electronics

    ان کا کہنا تھا کہ بیڈ کے ساتھ ٹیبل پر موجود ڈیجیٹل گھڑی میں خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے لہذا فلیش لائٹ کی مدد سے آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ بستر کے اوپر موجود فائر الارم میں بھی خفیہ کیمرہ چھپایا جا سکتا ہے جب کہ روشن دانوں اور کھڑکیوں میں بھی یہ اکثر چھپایا جاتا ہے۔

    مارکس کا کہنا تھا کہ ہوا کی نکاسی کی جگہ، بجلی کے بورڈ ، غرض کمرے میں موجود ہر چیز کو چیک کریں کیونکہ ہیکرز کسی بھی جگہ پر کیمرا چھپا سکتے ہیں، حتیٰ کہ اگر کمرے میں شیمپو کی بوتل پڑی ہے تو اسے بھی چیک کریں۔

  • اپنے پسندیدہ موضوع کو "گوگل” پر آسانی سے تلاش کریں، جانیے کیسے؟

    اپنے پسندیدہ موضوع کو "گوگل” پر آسانی سے تلاش کریں، جانیے کیسے؟

    سرچ انجن گوگل ایک ایسی منفرد ایجاد ہے جس نے آج کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے ، جس کے تحت ہر خبر، ہر رپورٹ یا پھر کوئی بھی واقعہ ہو دنیا بھر سے گوگل سرچ کی مدد سے باآسانی باخبر رہا جاسکتا ہے۔

    گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔ گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے۔

    اگر گوگل نہ ہوتا تو زندگی بہت مشکل ہوجاتی، درحقیقت آج کے دور میں انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارا کسی صورت ممکن ہی نہیں ہے لیکن آج ہم ایسے 5 طریقوں کے حوالے سے بات کریں گے جن کی مدد سے آپ باآسانی سب کچھ گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔

    5 Must-Have Google Search Tips for Students | Common Sense Education

    1۔ Or لفظ کا استعمال:
    اگر آپ کسی خاص چیز پر کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے آپ کو آئیڈیاز درکار ہیں تو گوگل پر اس حوالے سے سرچ کرتے ہوئے انگریزی میں ” او آر” لفظ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اسے استعمال کرنے سے گوگل آپ کو مزید بہتر آئیڈیاز فراہم کرے گا۔

    2۔ مادری زبان کا استعمال:
    اگر آپ گوگل پر کسی خاص چیز کے حوالے سے تلاش کر رہے ہیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی مادری زبان میں سرچ کریں, اس سے آپ کو مطلوبہ چیز کے متعلق کافی بہتر اور جامع انفارمیشن حاصل ہوجائے گی۔

    3۔ تاریخ کا استعمال:
    گوگل پر اگر تاریخی مواد ڈھونڈا جارہا ہو تو اس کے لئے وقت کا دورانیہ لکھ کر سرچ کرنا بھی اچھا خیال ہے۔ مثال کے طور پر پندرہویں یا سولہویں صدی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے 1453…1815 لکھ کر سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے گوگل ان دورانیے پر پر لکھے گئے بلاگز اور آرٹیکلز آپ کے سامنے چند سیکنڈز میں پیش کردے گا۔

    Top 10 Clever Google Search Tricks

    4۔ تصاویر کا استعمال:
    امیجز کوئی بھی چیز سرچ کرتے ہوئے”images” میں سرچ کرنے سے ایسا نکتہ یا مواد سامنے آجاتا ہے جس کی حقیقی طلب ہوتی ہے دراصل تصاویر کی مدد سے چیزوں کو سمجھنا آسان ہوتا ہے۔

    جن آرٹیکلز کو ہم گوگل پر چند لائنز میں پڑھ کر فیصلہ نہیں کرپاتے اسی کی تصویر ہمیں آرٹیکل کی اندرونی معلومات کی نشاندہی کرسکتی ہےاور اگر آپ اپنے پاس موجود کسی تصویر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پر تصویر اپلوڈ کرکے سرچ کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔

    5۔ اہم الفاظ کا استعمال:
    غیر اہم الفاظ کی جگہ صرف اہم الفاظ کو لکھ کر سرچ کریں۔

     

  • تلاشی کیوں نہیں دی؟ سعودی ایئرلائن کے عملے کا مسافر کیخلاف سخت ایکشن

    تلاشی کیوں نہیں دی؟ سعودی ایئرلائن کے عملے کا مسافر کیخلاف سخت ایکشن

    خرطوم : سعودی ایئرلائن کے عملے نے تلاشی نہ دینے والے مسافر کو جہاز سے نیچے اتار دیا، انتظامیہ نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مسافر قانون کے مطابق عملے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان کے شہر خرطوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل ایک سوڈانی نے یہ کہہ کر تلاشی دینے سے انکار کر دیا کہ ایئر لائن کے عملے کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ مسافروں کی جامہ تلاشی لیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عملے کے ارکان نے مسافر کو اس بات پر قائل کرنے کی کافی کوشش کی کہ تلاشی قانون کے مطابق ہے کوئی کام غیر قانونی یا انفرادی طور پر صرف اس کے ساتھ نہیں ہو رہا لیکن وہ مسافر کسی طور نہ مانا، جس کی وجہ سے دیگر مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ اسکینگ گیٹ سے گزر کر جہاز تک پہنچا ہے، لہٰذا اس کی تلاشی لینا نہیں بنتا، جس کے بعد عملے نے گراؤنڈ سکیورٹی والوں کو طلب کرلیا، جنہوں نے مسافر کو جہاز سے اتار لیا۔

    اس حوالے سے سعودیہ ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہئے کہ وہ قانون کے مطابق عملے کے ساتھ تعاون کریں، طیارے کا عملہ مقررہ قواعد وضوابط اور ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق ایئر پورٹس پر طیارے پر سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لینا کا قانون کا حصہ ہے، خلاف ورزی کرنے اور عملے کے ساتھ تعاون نہ کرتے ہوئے تلاشی نہ دینے والوں کو آف لوڈ کرنا بھی قانو ن کے مطابق ہے۔

  • برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    کراچی : قومی ایئرلائن کی فضائی میزبانوں کی برمنگھم ایئرپورٹ پر سیکورٹی عملے اور کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر باری باری تلاشی لی، برمنگھم ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز791 کی فضائی میزبانوں کو جہاز سے اترتے ہی برطانوی سیکیورٹی عملے نے جیٹی پر ہی روک لیا۔

    سراغ رساں کتوں کی مدد سے 13فضائی میزبانوں کی سرچنگ اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی اور فضائی میزبانوں کو مکمل سرچنگ کے بعد لاؤنج میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    جیٹی پر تلاشی کے بعد برطانوی کسٹمز حکام نے بھی انہیں تلاشی کیلئے روک لیا، برطانوی کسٹمز نے بھی ایک گھنٹے فضائی میزبانوں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کی اور مختلف سوالات کیے۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی کسٹمز نے مشکوک اشیاء کی اطلاع پر فضائی میزبانوں کے سامان کی مکمل تلاشی لی، مذکورہ واقعہ اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے ساتھ پیش آیا۔

  • جرمنی میں خاتون کا قتل، پولیس نے قاتل کی تلاش تیز کردی

    جرمنی میں خاتون کا قتل، پولیس نے قاتل کی تلاش تیز کردی

    برلن: جرمنی میں قتل ہونے والی ایک خاتون کے قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائیاں تیز کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک شخص نے جرمن شہر ڈسلڈورف میں ایک چھتیس سالہ خاتون کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، بعد ازاں وہ خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

    جرمن میڈیا کے مطابق ڈسلڈورف کی پولیس ایک ایسے چوالیس سالہ ایرانی مرد کی تلاش میں ہے، جس نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے مذکورہ خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

    مشتبہ ایرانی قاتل کا نام علی اکبر بتایا گیا ہے، منگل کے روز پولیس نے اس کی تصویر بھی جاری کی تھی، جبکہ قتل کے محرکات اب تک واضح نہیں ہیں، پولیس نے گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

    جرمنی: چاقو بردار شخص کا بس پر حملہ، 9 افراد زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جرمن شہر لیوبیک میں ایک مسافر بس معروف ساحل کی طرف رواں دواں تھی کہ بس میں بیٹھے ایک شخص نے چاقو نکال کر لوگوں پر حملہ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں بس ڈرائیور نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس روک دی اور مسافروں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا، بس رکتے ہی مسافروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تھی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں جرمنی کے شہر فلینزبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ایک چاقو بردار شخص نے خنجر سے حملہ کرکے خاتون پولیس اہلکار اور ایک شہری کو زخمی کردیا تھا۔

  • سپریم کورٹ: تلاشی لینے پر آئی جی سندھ اسٹاف پر برہم

    سپریم کورٹ: تلاشی لینے پر آئی جی سندھ اسٹاف پر برہم

    کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری میں داخلے سے قبل تلاشی لینے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سیکیورٹی اسٹاف پر بُری طرح برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سپریم کورٹ پہنچے تو مرکزی دروازے پر انہیں چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا اور آئی جی کو گاڑی کی تلاشی دینی پڑی۔

    اس دوران آئی جی سندھ نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو اپنا تعارف کروایا تاہم انہوں نے اے ڈی خواجہ کو جواب دیا کہ ہمیں تمام گاڑیوں کی تلاشی لینے کے احکامات دئیے گئے ہیں، چیکنگ کے مرحلے کو عبور کرنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سرپم کورٹ کے سیکیورٹی آفس پہنچے اور وہاں موجود اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس یو کے عملے پر اظہار برہمی کیا۔

    پڑھیں :   سپریم کورٹ : سندھ حکومت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

    سانحہ کوئٹہ کے بعد تمام عدالتوں میں سیکیورٹی اقدامات کے پیشِ نظر سپریم کورٹ رجسٹری میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ ki گئی. اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سمیت دیگر افسران کو بھی اسی مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : ڈی جی رینجرز کا سندھ ہائیکورٹ کا دورہ، مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی

    یاد رہے کوئٹہ بم دھماکے میں وکیلوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تمام عدالتوں میں سخت انتظامات کیے ہیں۔اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کے صدر بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی وکلا سے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور اُن سے التماس کی عدالت میں داخلے سے قبل چیکنگ کرواکر عدالت میں داخل ہوں تاکہ وکلا کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

  • لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

    لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

    جکارتہ :ملائیشیا کی نجی ائیرلائن کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔ طیارہ اتوار کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئےلاپتہ ہوگیا تھا۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کے لاپتہ طیارے کی تلاش تیسرے روزبھی جاری ہے، بحیرہ جاوا میں سرچ آپریشن میں انڈونیشیا، ملائیشیا،سنگاپور، آسٹریلیا اور امریکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    طیارے کی تلاش میں تیس بحری جہاز،سات ہیلی کاپٹر اور پندرہ طیارے شریک ہیں۔

    انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارے کے پائلٹ نے ائیرٹریفک کنٹرول سے آخری گفتگو میں جہاز کو مزید بلندی پرلے جانے کی اجازت مانگی تھی جو دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد پائلٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہوئی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے اور طیارے کا پرواز کے پینتالیس منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔