Tag: season

  • کراچی میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ ریکارڈ

    کراچی میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ ریکارڈ

    کراچی میں آج دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی جناح ٹرمینل کا آج کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات میں کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم 8.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر 10.5، شارع فیصل پر درجہ حرارت 11.5، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کییا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، آج دن بھر درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

  • امریکا کی مختلف ریاستوں میں موسم کی پہلی برفباری،  7 افراد ہلاک

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں موسم کی پہلی برفباری، 7 افراد ہلاک

    نیویارک : امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری سےموسم سرد ہوگیا ، برفباری سے ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نیویارک میں بس سروس معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں موسم کی پہلی برفباری سے جہاں لوگوں کے چہرے کھل اٹھے وہیں موسم سرد ہوگیا، نیویارک کے سینٹرل پارک اورٹائم اسکوائر میں بھی ہرچیز نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن، رچمنڈ، ورجینیا، فلاڈیلفیا، پنسلوانیا، نیو یارک اور بوسٹن بارش اور برف باری ہوئی، بعض علاقوں میں تیس سینٹی میٹر تک برف پڑی، برفباری کے باعث پہاڑوں اور جنگلات نے سفید چادر اوڑھ لی۔

    ٹریفک حادثات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ نیویارک میں بس سروس معطل ہوگئی،  دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی معمول سے کم رہی۔

    برفباری اوربارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی جبکہ سڑکوں اورفٹ پاتھ سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری رہا۔

    ورجینیا،میری لینڈ سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں لوگوں نے مختلف اندازمیں موسم کی پہلی برفباری سے لطف اٹھایا۔

    امریکی محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے علاوہ شمالی علاقوں میں برفباری کے بعدموسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔