Tag: SEASON 8

  • کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    ماضی کے دریچوں سے حال کے دروازوں پر دستک دینے والا سدا بہار گانا ’’آج جانے کی زد نہ کرو‘‘ ایک بار پھر سامعین کی سماعتوں میں رس گھولنے کے لئے آرہاہے، اس مشہورگانےکے شاعر فیاض ہاشمی ہیں اور اسکی کمپوزیشن سہیل رانا نے کی تھی۔

    ملکہ غزل فریدہ خانم کی آواز میں گایا جانے والا یہ لازوال گیت اپنے مدہم سروں اوربے مثال لے کے سبب آج بھی سامعین
    کے کانوں میں جلترنگ بجا دیتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں سیزن شائقین کی توجہ مرکز بنا ہوا ہےاوراس مشہورزمانہ میوزیکل شو کے آخری شو میں برصغیر کی شہرہ آفاق گلوکارہ فریدہ خانم اپنی مدھر آواز کا جادو جگائیں گی۔

    ان کے ساتھ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اور مشہور اداکارعلی ظفر بھی اپنی گائیکی کے جوہر دکھائیں گے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا لاسٹ شو تمام بڑے ٹی وی چینلز، ریڈیو اسٹیشن پرایئر کیا جائے گا اور آن لائن بھی دیکھا جاسکے گا۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہی انتہائی زبردست تھا عاطف اسلم کا ’تاجدارِحرم‘، ’سمی میری وار‘ اور’آؤنی‘جیسے عمدہ گانے شائقین تک پہنچانے کے بعد 27 ستمبر کو ایئر ہونے والے آخری شو میں علی ظفر اور فریدہ خانم
    جلوہ گر ہوں گے۔

    علی ظفر اپنی سولو ہٹ ’روک اسٹار‘ اور سارا حیدر کے ساتھ گائے گانے ’اے دل‘ کے ذریعے پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے شائقین کی جانب سے پذیرائی سمیٹ چکے ہیں۔

    فریدہ خانم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے 1960 کی دہائی سے پاکستان کی صنعت کلاسیکی موسیقی پر’’ملکہ غزل‘‘ کی حیثیت سے راج کررہی ہیں اور کئی مشہورزمانہ غزلیں انہی کی آواز کے سبب امرہیں۔

  • علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    کوک اسٹوڈیو نامی مشہورزمانہ میوزک شو میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

    علی ظفر کا شمار برصغیر کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی دل آویز شخصیت اور وجیہہ پرسنالٹی کے سبب انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی بے مثال گائیکی کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں پاکستان میں صفِ اول کے گلوکار کادرجہ حاصل ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو اس کی دلچسپ شاعری اور عمدہ موسیقی کی بناپر بے پناہ پذیرائی مل رہی اوراسے عوام اور خواص میں یکساں پسند کیا جارہاہے۔

    گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار ریتک روشن اور پاکستانی سیاستدان عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹر پیغامات میں اس گانے کی تعریف کی ہے۔

    گانے کو کیا عدنان سمیع کیا ابھیشیک کپور سب ہی پسند کررہے ہیں۔ امید ہے کہ علی ظفر آئندہ بھی اسی قسم کی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک یہ گانا نہیں سنا وہ اسے یہاں سن سکتے ہیں۔