Tag: seat-adjustment

  • سیٹ ایڈجسٹمنٹ : پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

    لاہور : پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پہنچے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری، راجہ بشارت، اسلم اقبال و دیگر شریک تھے، مذکراتی کمیٹی نے پرویزالٰہی،مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات کی۔

    رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو187ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، معزز عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔

  • سینیٹ الیکشن : خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں

    سینیٹ الیکشن : خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں

    پشاور : سینیٹ الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں جاری ہے تاہم مسلم لیگ ن ایڈجسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ گئے ، اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ، خیبرپختونخوا  میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایڈجسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی، اپوزیشن کی ن لیگ پر امیدوار دستبردار کرانے کی کوششیں بے سود رہی ، عوامی نیشنل پارٹی کے عشائیے میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو نظر انداز کیا گیا ، جس کے باعث جے یو آئی ، اے این پی امیدواروں کی جیت کے امکانات کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

    اے این پی کے ثمربلور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا عوامی نیشنل پارٹی کے پینل میں ن لیگ شامل نہیں، عشائیے میں پیپلز پارٹی اراکین بھی شامل تھے، جو پینل کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ، کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے3،3 جب ‏کہ ق لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔

    جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس ، ن لیگ کےعرفان صدیقی، پروفیسرساجدمیر اور افنان اللہ خان اور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بلامقابلہ ‏کامیاب ہوئے۔

    بلامقابلہ انتخاب کےلئے اسپیکر پرویزالٰہی نے مرکزی کردار ادا کیا، پرویزالٰہی نے ‏پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت سےرابطہ کیا، رابطوں کے بعد سینیٹ ‏کیلئے  زائدامیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔

  • چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔


    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھاری اکثریت حاصل کرے گی، ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ناراض کارکن اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018 کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے.

    بااثر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت سے ناراض کارکن چوہدری نے انتخابات 2018 کے حوالے سے مقامی بااثر سیاسی شخصیات سے روابط تیز کردئیے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    یاد رہے کہ چند ماہ قبل چوہدری نثار اور ن لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد چوہدری نثار سے مسلم لیگ سے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

    نواز شریف نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے پر کہا تھا کہ چوہدری نثار ہمارے سیاسی راستے جدا ہیں، ن لیگ میں انکی کوئی جگہ نہیں ہے، چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھرا گھونپا، چوہدری نثار بیانیے پر ساتھ دیتے تو اداروں سے مطالبات منوا سکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔