Tag: Seattle

  • واشنگٹن کے علاقے میں کچھ فاصلے سے 2 لڑکوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    واشنگٹن کے علاقے میں کچھ فاصلے سے 2 لڑکوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    سیاٹل: واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں ایک ہائی وے پر کچھ فاصلے سے 2 لڑکوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سیاٹل انٹراسٹیٹ ہائی وے کے ساتھ 2 نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک دوسرے سے آدھے میل کے فاصلے پر ملیں، تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ لڑکوں کی فیملیوں سے بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ہلاکتیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

    سیاٹل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو ہائی وے سے گزرتے ہوئے ایک ڈرائیور نے پولیس کو سڑک پر ایک شدید زخمی کے موجود ہونے کی اطلاع دی، جس پر رات ساڑھے دس بجے ریاستی پولیس پہنچی، وہاں ایک لڑکے کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ پایا گیا۔

    جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے ایک اور ڈرائیور نے اسی علاقے میں ایک کھائی میں ایک لاش کی اطلاع دی، پولیس پہنچی تو دیکھا کہ دوسرے نوجوان کو بھی گولی ماری گئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ایک لڑکے کی شناخت جاہز فلپس کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دوسرے کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لڑکوں کو گولی کہیں اور ماری گئی اور لاشیں مذکورہ مقامات پر پھینکی گئیں۔ تاہم اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے کیمرے اس علاقے میں ویڈیوز ریکارڈ نہیں کرتے، اور تفتیش کاروں کو آس پاس کے علاقے میں موجود گھروں یا اسٹورز سے کوئی ایسا کیمرہ بھی نہیں ملا جس سے کسی سراغ کا پتا چل سکتا۔

  • پرہجوم سڑک پر طیارہ کریش ہونے کے ہولناک مناظر

    پرہجوم سڑک پر طیارہ کریش ہونے کے ہولناک مناظر

    آپ کو کیسا لگے گا جب آپ کسی سڑک پر گاڑی میں بیٹھے سگنل کھلنے کا انتظار کر رہے ہوں اور اچانک آپ کے سامنے سے ایک جہاز نیچی پرواز کرتا ہوا، سڑک پر لگے کھمبوں سے ٹکراتا ہوا گزرے اور زمین بوس ہوجائے؟

    یقیناً یہ ایک دل دہلا دینے والا نظارہ ہوگا۔

    ایسا ہی ایک واقعہ امریکی شہر سیئٹل میں بھی پیش آیا جب سگنل کھلنے کا انتظار کرتی گاڑیوں نے ایک طیارے کو اپنے سامنے کریش ہوتے دیکھا۔

    یہ چھوٹا طیارہ قریب ہی واقع پین فیلڈ ایئرپورٹ سے اڑا تھا تاہم ٹیک آف کرتے ہی طیارہ غیر متوازن ہوگیا اور نیچے کی جانب جانے لگا۔

    مزید پڑھیں: فضائی حادثے کی صورت میں ان اقدامات سے جان بچانا ممکن

    اس دوران وہ ہائی وے پر سگنل لائٹس اور کھمبوں سے ٹکراتا ہوا اور دھوئیں کے مرغولے اڑاتا ہوا کریش ہوگیا۔ ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں آگ بھی لگ چکی تھی۔

    خوش قسمتی سے اس خوفناک واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ طیارے کے ٹکرانے سے چند گاڑیوں کو نقصان ضرور پہنچا۔

    طیارے کا پائلٹ بھی معجزانہ طور پر بچ گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔