Tag: second day

  • اسرائیل میں شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،45 عمارتیں تباہ

    اسرائیل میں شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،45 عمارتیں تباہ

    تل ابیب : اسرائیل میں خوفناک آتشزدگی کے باعث تین ہزار افراد کو گھر چھوڑنا پڑے، کچھ مقام پر درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی، بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے، جب کہ 45 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں کچھ مقام پر درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق اس جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے، جب کہ 45 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں قبرص، کروشیا، یونان اور اٹلی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چاریورپی ممالک سمیت مصر نے آگ پر قابو  پانے کے لئے خصوصی طیارے اسرائیل بھیجے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے آتشزدگی کا باعث فلسطینیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مشرقی یروشلم کے رہائشی تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے کہ جن پر مبینہ طور پر آتشزدگی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق 19 سالہ اور 15 سالہ فلسطینیوں نوجوانوں پر یروشلم کے ماؤنٹ اسکوپس ایریا میں آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ 30 سالہ شخص پر وادی کنڈرن میں ہونے والی آتشزدگی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • لیڈز ٹیسٹ: انگلش شیروں نے پنجے گاڑ لیے، انگلینڈ کو پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل

    لیڈز ٹیسٹ: انگلش شیروں نے پنجے گاڑ لیے، انگلینڈ کو پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل

    لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش شیروں نے گراؤنڈ میں اپنے پنجے گاڑ لیے، انگلینڈ نے پاکستان پر 128 زنز کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان پر ایک سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل جبکہ انگلش ٹیم کی تین وکٹیں اب بھی باقی ہیں۔

    مسلسل بارش نے دوسرے روز کا پہلا سیشن نہ ہونے دیا تاہم لنچ کے بعد کھیل شروع ہوا تو انگلش کھلاڑی جو روٹ اور ڈومینک بیس نے بولرز کی خوب درگت بنائی بعد ازاں 138 رنز پر محمد عامر نے انگلش کپتان کی وکٹ اڑائی۔


    لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنالیے


    مین ڈومینک بیس 49 رنز کی اہم اننگز کھیلنے کے بعد شاداب کا شکار بنے، انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 50 سے زائد رنز تو نہیں بنا سکا البتہ پر روٹ، ڈیوڈ ملان، جوز بٹلر اور بیئر اسٹو کی چھوٹی چھوٹی اننگز سے انگلینڈ کو بہت فائدہ پہنچایا جس کے باعث انہیں 128 زنر کی برتری حاصل ہے۔

    لیڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 302 رنز بنالئے ہیں جبکہ انگلینڈ کو پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 3 وکٹیں اب بھی باقی ہیں جس کے باعث میچ میں کم بیک کرنے کےلیے پاکستانی بلے بازوں پر ذمہ داری آن پڑی ہے۔

    خیال رہے کہ لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ نے دن کے اختتام پر 106 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن

    مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن

    سیہون : مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کے دوسرا دن بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشتگرد لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کو روک نہ سکے، حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین دربار مٰیں حاضری دے رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہارکررہے ہیں ۔

    مزار پر دھمال کا سلسلہ بھی جاری ہے، قلندر کے دیوانوں نے دھمال ڈال کر دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں لعل کے دیوانے ڈرنے والے نہیں۔

    سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائدپولیس اہلکار تعینات ہیں اور ہر زائر کو چیک کرنے کے بعد دربار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : حضرت لعل شہباز قلندر کے 765واں عرس کی تقریبات کا آغاز


    گذشتہ روز سندھ کے صو فی بزرگ، شاعر فلسفی سخی لال شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے صوفی بزرگ کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: دوسرے روز، احمد شہزاد پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام

    ابوظہبی ٹیسٹ: دوسرے روز، احمد شہزاد پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام

    ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز پر اننگز کا آغاز کیا،احمد شہزاد کیرئیرکی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام رہے، اوپننگ بیٹسمین کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہیں۔

    ابوظہبی کا میدان احمد شہزاد کے نام رہا، شارجہ اور دبئی کے بعد اوپننگ بیٹسمین نے ابوظہبی میں بھی سینچری بنائی، احمد شہزاد نے کیوی بولرز کی جم کر دھرگت بنائی اور وہ ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو رنزبنانے والے پاکستان کے کم عمر ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔۔

    احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے چہرے پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    احمد شہزاد کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور ایک سو چھہتر رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • عید قُرباں کا دوسرا روز، قُربانی آج بھی جاری

    عید قُرباں کا دوسرا روز، قُربانی آج بھی جاری

    کراچی : آج عیدالضٰحی کا دوسرا دن ہے، عید قُرباں کے دوسرے روز بھی قُربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    عیدالضٰحی  کے دوسرے روز شہری سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں، گذشتہ روز بھی ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

    قربانی کے بعد خواتین مزے مزے کے کھانوں تکہ کباب ،سیخ کباب اور دیگر اشیاء کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    عید الضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

    دوسرے روز میں سنت ابراہیمی سے فارغ ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کررہی ہے، کراچی میں عوام کی بڑی تعداد  ساحل سمندر پہنچی لیکن دفعہ ایک سو چوالیس نے ان کی عید کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔

     ،