Tag: second-marriage

  • دوسری شادی کا سوچا بھی کیوں؟ بیوی نے شوہر کی گردن پر چھری چلا دی

    دوسری شادی کا سوچا بھی کیوں؟ بیوی نے شوہر کی گردن پر چھری چلا دی

    کراچی : دوسری شادی کیلئے اجازت مانگنے پر بیوی نے طیش میں آکر شوہر پر چھری سے حملہ کردیا، ملزمہ نے خود بھی اپنی گردن کاٹ لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں خاتون نے اپنے شوہر کی گردن پر اس لیے چھری پھیر دی کہ وہ دوسری شادی کی اجازت مانگ رہا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کے لئے اپنا گلا بھی کاٹ لیا، دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اس سے پہلےبھی کئی مرتبہ دوسری شادی کے حوالے سے جھگڑے ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے

    علاوہ ازیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے۔

    ڈاکٹر راغب نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ ایک تصور ہے کہ شادی کے لیے پہلی یا دوسری بیوی سے اجازت ضروری ہے لیکن دوسری شادی کیلئے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جاسکتی ہے اور شوہر کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے ایسے واقعتاَ دوسری یا تیسری شادی کی ضرورت ہے۔

  • عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال نے پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان انڈسٹری کی معروف گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ ماہ اکتوبر  کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

    عمیر جسوال نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ’ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے‘۔

    تاہم اب عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کے بعد پہلی بار ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شادی کے بعد تبدیل ہونے والی زندگی سے متعلق پوچھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے شادی کے لیے مبارکباد دینے کا شکریہ، شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے، خدا مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے صحیح مقام پر پہنچاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    عمیر جسوال نے کہا کہ جب آپ کو تقدیر درست مقام پر پہنچادیتی ہے تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک مخصوص سفر سے کیوں گزارا، پھر آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    عمیر جسوال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں سے بات کی تھی جو کافی پریشان تھے، مجھے پیغامات موصول ہوئے اور ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • فیروز خان کی دوسری شادی کے بھارت میں بھی چرچے

    فیروز خان کی دوسری شادی کے بھارت میں بھی چرچے

    پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان دوسری بار شادی کے بندھن بندھ چکے ہیں۔

    اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈن رنگ کی شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر دلہن نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yaseen Lakhani (@yaseenlakhanii)

    فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘

    فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    فیروز خان کی دوسری شادی کو بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ کی جانب سے بھی خوب کوریج دی گئی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی فیروز خان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس پر صارفین اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

    بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

  • عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی

    عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی

    پشاور: شوہر کو اجازت کے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، عدالت نے شہری کو جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری سجاد خان کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    عدالت نے سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید کاٹنی ہوگی، یہ فیصلہ فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے سنایا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے سیکشن 6(5) کی خلاف ورزی ہے۔

    بغیر اجازت دوسری شادی پر سجاد خان کی پہلی بیوی نے ان کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوہر نے مان لیا ہے کہ انھوں نے دوسری شادی کر لی ہے، اور پہلی بیوی سے اس کو چھپایا۔

  • اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں۔

    اس موقع پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب مجھ سے مختلف سوالات پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ اور کیا آپ اکیلی رہتی ہیں؟ تو آج آپ کے تمام سوالات کا جواب حاضر ہیں پھر انہوں نے آواز دے کر اپنے شوہر اقبال حسین کو بلایا اور ان کا تعارف کرایا۔

    bushra

    اپنے وی لاگ میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی بڑی عمر کی خاتون یا مرد کی شادی کو زیادہ تر معیوب بلکہ جرم تصور کیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی لائق تحسین نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ڈائریکٹر اقبال حسین نے یہ کہتے ہوئے مجھے پرپوز کیا کہ ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں کیوں نا زندگی ایک ساتھ گزاری جائے، اس لیے ہمیں شادی کر لینی چاہیے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ طلاق کے بعد دوسری شادی کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا، ابتداء میں تو میں شادی کیلئے کسی طور بھی راضی نہ تھی لیکن پھر قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے سمجھانے پر میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

    اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ میں خود بھی ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔

    بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں خصوصی طور پر سنبل آپا، اسماء عباس کے شوہر اور نیلم آپا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور بشریٰ کو مجھ سے شادی کیلئے راضی کیا۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی دوستوں (بدر خیل ،روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، سلطانہ صدیقی )نے بھی اس فیصلے میں اقبال کی ہی حمایت کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ ہمارے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

    اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

  • شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے خاصا وقت لیا تھا، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کرنا چاہتی تھیں۔

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا۔

    اس سوال پر کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کر رہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیئے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا۔

    ان کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جبکہ دوسرے شوہر سے 3 بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔

    شگفتہ اعجاز نے 80 کی دہائی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز جانگلوس سے اپنا کیریئر شروع کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • دوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

    دوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

    لاہور : بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنے پر قید کی سزا کاٹنے والے شوہر کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی مایوس کردیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

    لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن جج کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی، ملزم ملک غلام حسین کو سزا کا احتیار فیملی کورٹ کے پاس ہے، اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے، عدالت سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم ملک غلام حسین نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق مجرم کو اجازت لینا چاہیے تھی۔

    سیشن عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل22 اکتوبر 2021کو خارج کی اور مجرم شوہرملک غلام حسین کو 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی سزا بحال رکھی۔

    عدالت مجرم شوہر غلام حیسن کی درخواست کو خارج کرے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

  • پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا، عدالتی فیصلہ محفوظ

    پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا، عدالتی فیصلہ محفوظ

    لاہور : شوہر کی جانب سے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی، مذکورہ اپیل میں چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجسٹریٹ کے پاس پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کا اختیار نہیں ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق مجسٹریٹ نے قانون کے برعکس سزا سناٸی ہے ۔ سیشن کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل داٸر کی مگر وہ مسترد کر دی گٸی۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہاٸی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی دوسری شادی پر قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11ماہ قید کی سزا

    درخواست کی سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے دوسری شادی پر سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شہری کو عدالت سے ایک طرح سے عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل پر مجرم کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میانوالی عدالت نے حقائق کے برعکس 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ غلام حسین کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر درج کیا گیا تھا، ان کی پہلی بیوی نے شادی کی اجازت دے دی تھی، لیکن بعد میں اچانک مقدمہ درج کروا دیا۔

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ان کے مؤکل کی سزا کالعدم قرار دے۔

    دوران سماعت غلام حسین کے وکیل نے کہا کہ میں عدالت کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ جات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، جس کے لیے عدالت تیاری کی مزید مہلت دے۔

    عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم کو میانوالی عدالت نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا، پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل غلام حسین نے پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی، جس پر پہلی بیوی نے مقدمہ درج کروا دیا۔

    بعد ازاں سول کورٹ نے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا۔