Tag: Second Semi final

  • ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    سڈنی: آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو گھرکا راستہ دکھادیا، سیمی فائنل میں کینگروز نے بھارت کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت شکست کے بعد سابق چیمپیئن بن گیا، ایک ہار نے سب کچھ بدل دیا، سات فتوحات بے معنی ہوگئیں، ورلڈ کپ ہاتھوں سے نکل گیا، ایک شکست نے مداحوں کو خون کے آنسو رلا دیا۔

    سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ایرون فنچ وکٹ پر جم گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

    دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیاسی رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے،اسمتھ نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور سنچری بنائی ،فنچ نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا اور اکیاسی رنز جڑدیئے امیش یادو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارتی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے، شیکھر دھون کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا، کوہلی، شرما اور رائنا بھی کچھ نہ کرسکے، کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور وہ 65 گیندوں پر 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی، بھارت کی پوری ٹیم دو سو تینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر ختم ہوگیا۔

     ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کو بل آخر شکست ہو ہی گئی،آسٹریلوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا،ہر وکٹ پر ایسے خوشی منا رہے تھے جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، کینگروز کی خوشیاں بھارتی شائقین کو ایک آنکھ نہیں با رہی تھی،چہرے ایسے مرجھائے ہوئے جیسے دنوں سے کھایا پایا نہ ہو۔

  • دوسرا سیمی فائنل ، 328رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

    دوسرا سیمی فائنل ، 328رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

    سڈنی : ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انڈیا مدِ مقابل ہیں۔

    سڈنی میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 328 رنز کا ہدف دیدیا۔

    بھارت کی 328 رنز کے تعاقب بیٹنگ جاری ہے، اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 13 اوورز میں 76  رنز بنالیے ہیں۔

    بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا، آسٹریلیا کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے اوپنروں کو موقعے فراہم کیے ہیں۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 328 بنائے۔

    آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آورن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ وارنر سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر امیش یادو کی ایک گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد آرون فنچ اور سٹیو سمتھ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 182 رنز کی شراکت قائم کی، سٹیو سمتھ نے89 گیندوں پر شاندار سینچری مکمل کی۔

      سٹیو سمتھکے آؤٹ ہونے کے بعد  کھلاڑی اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنے کی کوشش میں جلدی جلدی آؤٹ ہوتے رہے، تاہم مچل جانسن نے 27 رنز، گلین میکسویل نے 23 رنز اور شین واٹسن 28 رنز بنائے، کپتان مائیکل کلارک بھی صرف دس رنز بنا سکے۔

    بھارت کی جانب سے امیش یادو چار وکٹیں، موہت شرما نے دو اور ایشون نے ایک وکٹ لی۔

  • دوسرا سیمی فائنل : دفاعی چیمپیئن بھارت اور آسٹریلیا کل سڈنی میں مدِمقابل

    دوسرا سیمی فائنل : دفاعی چیمپیئن بھارت اور آسٹریلیا کل سڈنی میں مدِمقابل

    سڈنی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کون جیتا گا، بھارت یہ پھر آسٹریلیا، یہ فیصلہ کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

    ورلڈ کپ کی جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی، کر کٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بولرز کا بلے بازوں سے مقابلہ ہوگا، سڈنی میں اڑیں گی وکٹیں اور لگیں گے رنز کے انبار۔ فوٹیج بھارتی بیٹنگ لائن میں ون ڈے اسپیشلسٹ اور ڈبل سنچری میکر ہیں، محمد شامی نے فاسٹ بولنگ کو سہارا دے رکھا ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے، جو تیز وکٹوں پر تیزی سے وکٹیں اڑانا جانتے ہیں، ہارڈ ہٹرز بھی  موجود ہیں، جو مارنے پر آئیں تو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا دس میچز میں آمنے سامنے آئے، سات آسٹریلیا نے اور تین بھارت نے جیتے ہیں۔اس بار جو میچ جیتا گا۔

    دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم پہلی بارفائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انتیس مارچ کو مقابلہ کرکے کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجائے گی۔