Tag: second test

  • بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

    بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

    انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، بین اسٹوکس کی قیادت میں جو روٹ، جوفرا آرچر، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور شعیب بشیر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔

    ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 137 اور رشبھ پنت نے 118 رنز کی اننگز کھیلی تھی، رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    بھارت نے پہلی اننگز میں 471 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 464 رنز اسکور کیے تھے۔

  • دوسرا ٹیسٹ: امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ: امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس رہی لیکن افسوس کہ جیت نہیں سکے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے، پہلے ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    سرفراز احمد نے بتایا کہ وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کو موقع دیا جائے گا، میر حمزہ کو بھی ڈیبیو کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی کی وکٹ بھی دبئی جیسی ہوگی، شکست کا کوئی خوف نہیں، پر اعتماد ہو کر کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جانتا ہوں میں اسکور نہیں کر رہا لیکن کم بیک کے لیے محنت کر رہا ہوں، ’میرے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے جس میں سے پہلا بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں آج دوسرا ٹیسٹ ہوگا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں آج دوسرا ٹیسٹ ہوگا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آج اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہونگے، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرارر کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پر شروع ہوگا، انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا۔ اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا۔

    مزید پڑھیں : اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کو ہرانا پاکستان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، میزبان ٹیم گزشتہ پندرہ سال سے اس میدان میں ناکام نہیں ہوئی، دوہزار ایک میں انگلینڈ کو پاکستان نے ہی شکست دی تھی۔ وقار یونس کی قیادت میں پاکستان فاتح رہا تھا، انضمام الحق کی شاندار بیٹنگ، وسیم اکرم اور وقار یونس کی تباہ کن بولنگ نے تاریخ بنائی تھی۔

    دوہزار چھ میں انگلینڈ نے شکست کا بدلہ لے لیا تھا، میچز ڈرا رہے،ایک ایک میچ دونوں نے جیتے۔

    نو سال بعد انگلینڈ اور پاکستان کا مانچسٹر میں ایکشن ہونے جارہا ہے۔۔ جو جیتا وہ ریکارڈ میں آگے نکل جائے گا، پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے اولڈ ٹریفورڈ پہنچ چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں : دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    واضح رہے کہ قومی ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1سے آگے ہے۔

    شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز کی طرح اولڈ ٹریفورڈ میں بھی انگلینڈ کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہوگی، فینز نے یاسرشاہ سے امیدیں باندھ لیں۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابوظہبی : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔

    ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز لیکن 57 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم 20 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو زیر کیا تھا۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    ابوظہبی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا، گرین شرٹس سیریز میں کلین سوئپ اور کینگروز کم بیک کے لئے پرعزم ہیں۔

    دبئی کے صحرا میں پاکستانی شاہینوں کی فتح کے بعد اب ابوظہبی میں بھی گرین شرٹس اونچی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہیں، ادھر آسٹریلیا بھی زخمی شیر کی طرح پاکستان پر جھپٹنے کے لیے بیتاب ہے۔

    پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی یلغار نے کینگروز کا برا حال کیا تھا، دبئی کے میدان میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان  کی دو سینچریز نے قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری دلائی، ایک اور کامیابی پاکستان کی ناکامیوں کا ازالہ کردے گی۔

    پاکستان کو بیس سال سے جس کا انتظار تھا اب وہ گھڑی آگئی ہے، مصباح الیون کے پاس نہ صرف سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے بلکہ گرین شرٹس آخری ٹیسٹ جیت کر انیس سو بیاسی کے بعد کینگروز کو سیریز میں کلین سوئپ بھی کرسکتے ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے ابوظہبی پہنچ گئی، سیریز میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

    دبئی میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ٹیم ابوطہبی پہنچ گئی ہے، گرین شرٹس دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح کے لئے پُر عزم ہیں، مصباح الیون نے ابوظہبی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

    سخت گرمی میں کھلاڑی دبئی ٹیسٹ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ منیجمنٹ فیلڈنگ میں بہتری کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر نہ صرف بیس سال بعد سیریز اپنے نام کرسکتا ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا تین بہترین ٹیموں میں بھی شامل ہوجائے گا۔

    یہ اکتیس سال بعد پہلا موقع ہوگا جب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرے گا۔

    اسے قبل انیس سو تیراسی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دینے کا یہ سنہری موقع ہے، جسے وہ ضائع نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے امید ہے ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی۔