Tag: SECP

  • سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

    اس حوالے سے ایس ای سی پی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری تمام کمپنیوں کیلئے جاری کی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے نتیجے میں سائبر حملوں کے خطرات ہیں،
    کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

    SECP

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنیاں اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہیں کرینگی تو ان کا کام متاثر ہوسکتا ہے، سائبر حملوں سے کمپنیوں کا ڈیٹا ضائع اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایڈوائزری نے کہا ہے کہ ویب سائٹ تک رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا ضروری ہے، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا ضروری ہیں۔

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا، صارفین میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، کمپنیاں اپنا ڈیٹا، نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/secp-crackdown-illegal-personal-loan-apps/

  • آن لائن قرضہ ایپ کے مزید قواعد و ضوابط جاری

    آن لائن قرضہ ایپ کے مزید قواعد و ضوابط جاری

    اسلام آباد : آن لائن قرض ایپ سے متعلق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مزید قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن قرض ایپ کی دھمکیوں سے تنگ شہری کی خود کشی کا معاملہ کے بعد ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا اور اہم سرکلر جاری کردیا۔

    ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ اور قرض کی فراہمی کے ذمہ دارانہ طریقہ کار کو فروغ دینے کے پیش نظر، ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے جامع ریگولیشنز جاری کیے گئے ہیں۔

    ایس ای سی پی کے جاری سرکلر کے مطابق صارفین کے تحفظ کیلئے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ایپ قرض سے پہلے تمام معلومات فراہم کرنے کی پابند ہونگی۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے والی کمپنی فیس سمیت تمام اقسام کے چارجز سے آگاہ کرے گی، صارف کو قرض سے پہلےپروسیسنگ چارجز بتانا لازمی ہوگا۔

    صارف کو سروس فیس، تصدیقی فیس اور لون ہینڈلنگ فیس سے آگاہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، صارف کو سود کے معاوضے، دیر سے ادائیگی کے جرمانے سے بھی آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے اسحتصال سے نمٹنے کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں کا مستعدی کے ساتھ جائزہ لیتا رہتا ہے، اسٹیک ہولڈرز اور انڈسٹری کی مشاورت کے ذریعے تیار کیے گئے اقدامات کا مقصد قرضوں کے زیادہ بوجھ کے خلاف مالی شمولیت اور صارفین کے تحفظ میں توازن پیدا کرنا ہے۔

  • حکام نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں

    حکام نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں

    اسلام آباد: سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ 75 غیر قانونی ایپس میں سے 40 ڈاؤن کر دی گئی ہیں۔

    حکام کے مطابق گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک ڈاؤن کر دی جائیں گی، بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو اب صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔

    حکام کے مطابق لونز کے بزنس کے لیے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے، پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

    ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بزنس این او سی جاری کرے گا، حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کے ساتھ معاہدے کے تحت غیر قانونی کاروبار پر قابو پایا جائے گا۔

  • جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری، ایس ای سی پی نے خبردار کر دیا

    جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری، ایس ای سی پی نے خبردار کر دیا

    کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے ایک انتباہ جاری کیا ہے  جس میں آل پاکستان پراجیکٹس نامی ایک ویب سائٹ کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پراجیکٹس نامی ویب سائٹ پر آن لائن انویسٹمنٹ سے باز رہیں۔

    ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کمپنی کا سرمایہ کاری کے لیے رقوم اکٹھی کرنا غیر قانونی سرگرمی ہے۔

    کمیشن نے کہا کہ عوام غیر حقیقی منافع دینے والی کمپنیوں سے محتاط رہیں، او پُر کشش منافع کے لالچ میں گمراہ نہ ہوں۔

    ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ اس انتباہ کا مقصد عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

  • عوام جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں، انتباہ جاری

    عوام جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں، انتباہ جاری

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ عوام جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے، ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی کمپنی صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکھٹا نہیں کر سکتی۔

    اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے دو کمپنیوں لاسانی آئل ٹریڈرز اور نیو لاسانی چکس چکن پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ان کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان ایس ای سی پی نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو نا اہل قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، کسی کمپنی کو صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

    ادارے کے ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں اور ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے ریفرنس بھیج دیے گئے ہیں۔

  • کاروباری آسانیوں کے لیے انقلابی قدم

    کاروباری آسانیوں کے لیے انقلابی قدم

    اسلام آباد: ایس ای سی پی نے کاروباری آسانیوں کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا، کاروباری کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ متعارف کرا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوگیا ہے، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد اب کاغذ پر چھپے سرٹیفکیٹ کا اجرا ختم کر دیا گیا ہے۔

    ایس ای سی پی نے بتایا کہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی شرائط پوری کرتا ہے، اور یہ کاغذ پر چھپے سرٹیفکیٹ کی طرح قانونی حیثیت کا حامل ہے۔

    ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ پر رجسٹرار کی الیکٹرانک مہر اور تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ ہے، اور اس پر کمپنی کی مزید بنیادی معلومات کے لیے ویب سائٹ سے منسلک ہائپر لنک بھی دیا گیا ہے۔

  • ایس ای سی پی کی ڈیٹا کسی غیرملکی کمپنی یا ایجنسی کو دینے کی تردید

    ایس ای سی پی کی ڈیٹا کسی غیرملکی کمپنی یا ایجنسی کو دینے کی تردید

    اسلام آباد :  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیٹا کسی بھی غیرملکی کمپنی یاایجنسی کو دینے کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیٹا کسی بھی غیرملکی کمپنی یاایجنسی کو دینے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ادارے کاڈیٹاکسی غیر ملکی کمپنی یاایجنسی کونہیں دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمپنی کو ڈیٹا کی فراہمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ خبر پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    ترجمان کےمطابق ڈی ایف آئی ڈی نےایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبےکیلئےفنڈ دیے، ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا کنٹریکٹ بھی ڈی ایف آئی ڈی کی منظوری سےجاری ہوا ، ڈیجیٹلائزیشن کے کنٹریکٹ کے اجراسےایس ای سی پی انتظامیہ کاکوئی تعلق نہیں جبکہ اکنامک افئیرزڈویژن کی کلیئرنس نہ ملنےپرکنٹریکٹ منسوخ ہوچکا ہے۔

  • ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں: ایس ای سی پی

    ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں: ایس ای سی پی

    اسلام آباد: چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدر آمد کر لیا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے پیسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مالیاتی شمولیت میں اضافے کے لیے فن ٹیک کو فروغ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

    چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو فروغ اور عوام کو آسان مواقع میسر آئیں گے، ایس ای سی پی نے وبا کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالیاتی شمولیت کو ملک کے ہر حصے میں پہنچایا جا سکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے بات کر رہے ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ای ٹی ایف تک رسائی ہو سکے۔

  • 9 لاکھ صارفین کے قرضے ری شیڈول کردیے گئے

    9 لاکھ صارفین کے قرضے ری شیڈول کردیے گئے

    کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، 9 لاکھ صارفین کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے 9 لاکھ صارفین کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کو قرض دہندگان کی سہولت کے لیے کہا تھا، 31 مئی تک 9 لاکھ 32 ہزار 862 افراد اور مائیکرو انٹر پرائزز نے ریلیف حاصل کیا۔

    ایس ای سی پی کے مطابق قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، قرض دہندگان کو 13.1 ارب روپے کی اصل ادائیگی مؤخر کر کے سہولت ملی۔

    ایس ای سی پی کا مزید کہنا ہے کہ 4 این بی ایم ایف سیز کے ذریعے 3.9 ارب کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی، 1 لاکھ 35 ہزار 968 قرض دہندگان سہولت سے مستفید ہوئے۔