Tag: SECP chairman

  • عامر خان چیئرمین ایس ای سی پی تعینات ، نوٹی فکیشن جاری

    عامر خان چیئرمین ایس ای سی پی تعینات ، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : عامرخان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کاچارج سنبھال لیا ، کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کوتعینات کرنےکی منظوری  دی تھی، عامرخان کا کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کپیٹل مارکیٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عامرخان کو چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے بعد عامرخان نےچیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

    کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کوتعینات کرنےکی منظوری دی تھی ، عامر خان کو نومبر 2018 میں ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

    عامرخان کاکارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کپیٹل مارکیٹ کا وسیع تجربہ ہے جبکہ انھوں نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مرابحہ متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    عامر خان نے وئیر ہاوسز میں الیکٹرانک رسیدوں کے ذریعے اجناس کی ٹریڈنگ کے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں کردار ادا کیا اور مائیکرو فنانس کمپنیوں کو ایس ای سی پی کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لئے اصلاحات متعارف کیں۔

    عامر خان شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کا بھر پور عزم رکھتے ہیں۔

    یاد رہے حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ فرخ سبزواری کو ہٹانے کا فیصلہ اسٹاک ایکسچینج کے معاملات صحیح طرح نہ چلانے پر کیا گیا۔

  • وزیراعظم کا چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی  کو فوری ہٹانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کو فوری ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی ریڈار پر ہیں ، حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کو فوری طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو فوری فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نےشوکت حسین عباسی کوہٹانےکی منظوری دے دی ہے۔

    شوکت عباسی کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ شوکت حسین عباسی عہدےکےاہل نہیں تھے شوکت عباسی کی تقرری میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا اور 4ماہ میں3مرتبہ ترقی دی گئی، شوکت عباسی ،ظفر حجازی کی مدد بھی کرتے رہے شوکت حسین نے پانامہ کیس میں غلط معلومات دیں۔

    شوکت عباسی کے قریبی ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شوکت عباسی پر پانامہ کیس میں غلط معلومات دینے اور ظفر حجازی کی مدد کاالزام ہے۔

    یاد رہے جولائی 2018 میں بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین پر اتنی نوازشارت کیوں برسائی گئیں، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردی تھی۔

    مزید پڑھیں : چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاغان کے منظور نظر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے ڈی جی الطاف بھوانی کو تحقیقاتی افسر تعینات کیا گیا تھا۔

    دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ شوکت حسین کو چار ماہ میں تین بارترقی دی گئیں، رواں سال جنوری میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارچ میں کمشنر اور پھر مئی میں چیئرمین بنا دیا گیا، تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کیے گئے دیگردرخواست گزار زیاده تجربہ کار تھے۔

    خیال رہے کہ شوکت حسین کے سمدھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے، اور شاہد خاقان عباسی جاتے جاتے شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا گئے تھے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

  • چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا

    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا

    اسلام آباد : چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چو ہدری شوگرمل ریکارڈٹمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود نے کیس کی سماعت کی ، ظفرحجازی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹمپرنگ کے الزام میں ملوث2افسروں کو شامل نہیں کیا گیا ، ایس ای سی پی افسروں کے بیانات مشکوک ہیں۔

    سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، ایف آئی اے کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد شواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کیا، ظفرحجازی پر چوہدری شوگرمل کے ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کا الزام ہے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، جس کےبعد انھیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب ظفرحجازی کی ایس ای سی پی افسرماہین کی ای میل تک رسائی کی کوشش کا انکشاف ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی نے ماہین کی ای میل تک رسائی کیلئے آئی ٹی افسر پر دباؤ ڈالا، آئی ٹی افسر نے ظفرحجازی کو بورڈ میٹنگ کے ذریعے رسائی کا جواب دیا، چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے 12 جولائی کو بورڈ کا اجلاس بلایا، ایف آئی اے نے تمام بورڈز ممبران کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کرلیا، بورڈ ممبران نے ای میل تک رسائی مانگنے کے احکامات کی تصدیق کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :  ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منظور


    اس سے قبل 11 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظفر حجازی کی 17 جولائی تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے الی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث تھے۔

    سپریم کورٹ نے ایس ای سی پی چیئرمین ظفر حجازی پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی تھیں۔

    جس کے بعد ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او، ایس آئی یو افضل نیازی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔