Tag: SECP

  • ایس ای سی پی کا لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری

    ایس ای سی پی کا لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے متعارف کیا جانے والے نئے تصور،لمیٹیڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، نیا مسودہ قانون وزارت خزانہ کو پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔

    رجسٹریشن کا نیا تصور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مددگار ثابت ہو گااور مختلف اقسام کی غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے میں بھی معاون ہو گا۔

     رجسٹریشن کے اس نئی اور آسان سہولت کا مقصد پاکستان میں باہمی شراکت اور واحد ملکیتی خدمات فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو باقاعدہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

     کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ متبادل تصورمختلف شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، ،لمیٹیڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کمپنی کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت کی جائے گی۔

  • کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کراچی : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے انسائیڈر ٹریڈنگ کی تحقیقات زور پکڑنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر۔ایک دن میں مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج کےبعد ان دنوں تاجرحلقوں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کےچرچےہیں۔لیکن یہ ہلچل ملک کےبازارحصص میں تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سےاسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈرٹریڈنگ کی تحقیقات زرو پکڑنے پر پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

    ایک دن میں چارسو پوائنٹس کی گراوٹ کےباعث مارکیٹ33ہزار پوائنٹس کی اہم حدکھوبیٹھی۔

    اسٹاک سےموصولہ اطلاعات کےمطابق انسائیڈر ٹریڈنگ جو غیرقانونی اور جرم ہےکو لیکر ایس ای سی پی حکام نے شئیر مارکیٹ کےبعض بڑے ممبران اور میوچل فنڈز کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

  • ایس ای سی پی نے5 سال میں6ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کئے گئے

    ایس ای سی پی نے5 سال میں6ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کئے گئے

    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نےگذشتہ پانچ سالوں کے دوران چھ ہزار کمپنوں کی ریجسٹریشن منسوخ کی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں کی رجسٹریشن معتدد وجوہات کی بناء پر ختم کی گئی جیسے کہ قوانین میں دی گئی شرائط کو پورا نہ کرنا یا پھر ان کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر خود اپنی رجسٹریشن منسوخ کروائی ہے۔

    ایس ای سی پی نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کمپنیوں کی ساتھ لین دین اور کاروبار میں محتاط رہیں۔

  • ایس ای سی پی نے سنگل ممبر کمپنی رولز میں ترامیم تجویز کردیں

    ایس ای سی پی نے سنگل ممبر کمپنی رولز میں ترامیم تجویز کردیں

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے سنگل ممبر کمپنیز رولز2003میں ترامیم تجویز کر دی ہیں۔

    کارپوریٹ سیکٹر کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سنگل ممبر کمپنی رجسٹر کرواتے وقت اب نامزد اور متبادل ڈائریکٹرز اور قانونی وارث کی تفصیلات فراہمی کو ختم کرنے تجویز دی گئی ہے،

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے سنگل ممبر کمپنی کا تصور 2002میں متعارف کروایا تھا جبکہ سنگل ممبر کمپنی رجسٹر کروانے کا تفصیلی فریم ورک 2003میں جاری کئے گئے سنگل ممبر کمپنی رولز میں دیا گیا تھا۔

    کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے پیش نظر ایس ای سی پی نے سنگل ممبر کمپنی کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لئے اس کے رولز میں ترامیم تجویز کیں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق سنگل ممبر کمپنی کے ترمیمی رولزکا مسودہ عوامی رائے عامہ کے لئے آفیشل گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے جبکہ یہ مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ۔

  • آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چورانوےکمپنیوں کو نوٹس جاری

    آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چورانوےکمپنیوں کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کمپنیز آرڈیننس 1984اور دیگر انضباتی قوائدکی خلاف ورزی کرنے پر چورانوے (94)کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ،جبکہ اکیس (21)کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو ، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی۔

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے یہ نوٹس کمپنیوں کی جانب سے شراکت داروں کاسالانہ اجلاس طلب نہ کرنے اور کمپنیوں کے سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پر جاری کئے، کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن 245(1) bاور233(5)کے مطابق تمام کمپنیاں اپنی فنانشل رپورٹ کمیشن اور کمپنی رجسٹریشن آفس میں الگ الگ جمع کروانے کی پابند ہیں۔

    ترجمان کے مطابق جنوری کے دوران اکیس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈائریکٹرز اور کمپنیوں کے آدیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی جبکہ ایک کمپنی پر ٹیک اور آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر آرڈر جاری کرتے ہوئے بارہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، جنوری میں شراکت داروں کی جانب سے منافع اور سالانہ بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی 50شکایات کو نمٹایا گیا۔

  • ایس ای سی پی نے جنوری 2015 میں 414 کمپنیاں رجسڑ کیں

    ایس ای سی پی نے جنوری 2015 میں 414 کمپنیاں رجسڑ کیں

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے جنوری 2015 میں 414 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں، جن میں 91 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پانچ فی صد سنگل ممبر، چار فیصدپبلک ان لسٹڈ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں ، جن کی تعداد 59ہے جبکہ49 کمپنیا ں خدمات کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی میں36، تعمیر ات کے شعبے میں 20،پاور جنریشن میں بارہ ،کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 19 ، کمیونی کیشن, انجینئرنگ ، ہیلتھ کیئر ، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکسٹائل میں دس ‘ تعلیم کے شعبے میں گیارہ ‘ توانائی کے شعبے میں تیرہ کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔

    اس ماہ بائیس مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلقافغانستان،آسٹریلیا، کوریا، چین،مارکو،سعودی عرب، سپین،متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہے جبکہ یہ کمپنیاں توانائی ، ٹریڈنگ، تعمیرات، انفرمیشن ٹیکنالوجی، خدمات اور ٹیکسٹائل کے شعبے کی کمپنیاں ہیں۔

    جنوری میں71 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 16.67بلین تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں 78 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر 14.70 بلین کا اضافہ منظور کیا گیا ۔

  • مالیاتی رپورٹ کی اشاعت پرفضول خرچی سے گریز کیا جائے، ایس ای سی پی

    مالیاتی رپورٹ کی اشاعت پرفضول خرچی سے گریز کیا جائے، ایس ای سی پی

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کہ ہے کہ کمپنیاں اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ کو شائع کرتے وقت فضول خرچی اور بھاری اخراجات سے اجتناب کریں۔

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق کئی کمپنیاں اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ کو شائع کرنے پر بھاری اخراجات کرتی ہیں اور ان رپورٹوں میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کی بڑی بڑی تصاویر شائع کی جاتی ہیں اور ان کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

    مالیاتی رپورٹ کو شائع کرنا ایک قانونی تقاضا ہے لیکن کمپنیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے میں بھی فصول خرچی سے اجتناب کرنا چائیے۔

    ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ کمپنیاں اپنی ویب سائٹ آپریشنل رکھیں اور کمپنی سے متعلق تمام ضروری معلومات اس پر موجود رہنی چائیں۔

    دوسرا یہ کہ اخراجات کو کم رکھنے کے لئے کمپنیاں زیادہ سے زیادہ معلومات اپنی ویب سائٹ پر مہیا کریں۔

  • انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کومضبوط کیا جائے گا: ایس ای سی پی

    انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کومضبوط کیا جائے گا: ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سیکورٹیز ایکسچینج اینڈ کمیشن ( ایس ای سی پی ) ورلڈ بنک کے تعاون سے پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قوانین کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں ورلڈ بنک کی ایک تکنیکی ٹیم نے ایس ای سی پی کا دورہ کیا۔

    ورلڈ بنک نے ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی اور کمشنر انشورنس فدا حسین سمو سے ملاقات کی، اس موقع پر انشورنس ڈویزن کے افسران نے کے لئے موجود ہ ریگولیٹری فریم ورک اور اس سے متعلقہ موجودہ قوانین پر بریفنگ دی۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے پراجیکٹ کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ورلڈ بنک کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس جائزہ رپورٹ کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • ایس ای سی پی نے ڈرافٹ بک بلڈنگ ریگولیشن 2015کا مسودہ جاری کر دیا

    ایس ای سی پی نے ڈرافٹ بک بلڈنگ ریگولیشن 2015کا مسودہ جاری کر دیا

    کراچی: ایس ای سی پی نے ڈرافٹ بک بلڈنگ ریگولیشن 2015کا مسودہ جاری کر دیا۔

     سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے سٹاک مارکیٹ میں بک بلڈنگ کے ذریعے حصص کے فروخت کو مزید شفاف اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینے کے لئے بلڈنگ ریگولیشن2015کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

    نئے قوائد میں سٹاک مارکیٹ میں ہونے والی آئی پی اوز کے لئے بک بلڈنگ کے طریقہ کار کو مزید واضح اور آسان کیا گیا ہے اور چھوٹے سرمایہ کار بھی اس میں شامل ہو سکیں گے، اس سے پہلے سٹاک مارکیٹ میں آئی پی او کے لئے بک بلڈنگ کا طریقہ کار 2008میں اسٹاک مارکیٹ لسٹنگ ریگولیشن میں ترامیم کر کے متعارف کروایا گیا تھا۔

     ترجمان کے مطابق بک بلڈنگ کے طریقہ کار میں مزید شفافیت اور بہتری لانے کے لئے موجودہ ریگولیشن کی تبدیلی ضروری تھی اور ایسے قوائد کا نافذ ہونا ضروری تھا جو کہ براہ راست ایس ای سی پی کی جانب سے نافذ ہوں ۔

  • حکومت پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    حکومت پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    اسلام آباد : وقت بڑا ظالم ہے۔جب دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کا حکومت نے فیصلہ کیا تو اُسے اپنے سب سے بڑے مخالف پرویز مشرف کے نقش قدم پرہی آنا پڑا۔

    دہشت گردی سےنمٹنےکیلئےاجلاس پر اجلاس اور تجاویزکی لمبی لائن لگ گئی لیکن پوچھنےوالے پوچھ رہےہیں کہ اس میں نیا کیا ہے؟ کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں سمیت مدارس کی مانیٹرنگ اور اصلاحات پر مشرف دور میں کام شروع ہوا۔

    جس کی گونج آج کل ہر روز ہی سنائی دے رہی ہے۔دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنےکیلئے اقدامات بھی نئےنہیں ہیں ۔یہ تو نائن الیون کےبعد ہی شروع ہوگئےتھے۔

    منگل کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک اجلاس طلب کیا،جس میں اسٹیٹ بینک،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن،نیکٹا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کا ایجنڈا بھی یہ ہی تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ناممکن کس طرح بنایا جائے۔لیکن سوال پھر اپنی جگہ کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنےکیلئے اقدامات کرنےکی اتھارٹی تو نائن الیون کےبعد ہی مل گئی تھی اوردونوں اداروں میں اس کیلئےخصوصی سیل بھی بنادیئےگئےتھے۔

    سوال یہ بھی ہےکہ ان اقدامات پر پہلےہی مؤثرعمل درآمد کیوں نہ ہوا؟ کیسےدوہزار آٹھ سےدوہزار چودہ تک دہشت گرد سینکڑوں بم دھماکے کرنےمیں کامیاب ہوئے۔کون سےعناصر تھےجو ماضی کی تجاویزکو پس پشت رکھتےرہے؟