کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے نومبرکے دوران 315 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں ، رجسٹرڈ کمپنیوں میں پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگل ممبر ، پبلک لمیٹڈ اور 2 نان پرافٹ ایسوسی ایشن کمپنیاں شامل ہیں۔
ایس ای سپی کے ایک ترجمان کے مطابق نومبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں سروسزکے شعبے میں رجسٹر ہوئیں، جن کی تعداد 33ہے، 31کمپنیا ں ٹریڈنگ ، سیاحت کے شعبے میں 28،تعمیرات کے شعبے میں 19 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 18 ، براڈکاسٹنگ میں 14 فیول اور انرجی اور پاور جنریشن کے شعبے میں 13،13 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں،نومبر 2014 میں 27 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، بیلجیم، اردن ،لیبیا، ناروے ،پانامہ، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سوٹزر لینڈ، تنزانیہ، ترکی اور امریکہ سے ہے۔
نومبرمیں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 100کمپنیاں رجسٹر ڈکی گئیں، اسلام آباد میں 86کراچی میں 77 ملتان میں 22فیصل آباد میں16 پشاور میں10 سکھراورکوئٹہ میں دو دو کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، نومبر میں37 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کی گیا اور کل 9.66ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی ، علاوہ ازیں 46کمپنیوں نے کلی طور پر 6.58ارب ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں ۔