Tag: secret super star

  • عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

    عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

    ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار اور اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کو چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنگل اور پی کے کے بعد اب عامر خان کی تیسری فلم سیکریٹ سپر اسٹار میں چین میں ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں کشمیری نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے کردار ادا کیا۔

    اس ضمن میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کو ایک سے دو ماہ کے درمیان چین میں بھی ریلیز کردیں گے جس کے لیے انہوں نے حکمت عملی کرنا شروع کردی ہے۔

    پڑھیں: اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتی، زائرہ وسیم

    سیکریٹ سپر اسٹار کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر بنائی گئی ہے جو میوزک سے بے حد لگاؤ رکھتی ہے مگر گھر والوں کی سختی اُسے آگے بڑھنے سے روکے رکھتی ہے، اس دوران وہ اپنے منہ پر نقاب پہن کر ویڈیو ریکارڈ کرتی ہے اور اُسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیتی ہے۔

    زائرہ وسیم کا فلمی نام آنسیا رکھا گیا ہے، ویڈیو شیئر ہونے کے بعد یہ گانا اور انداز اس قدر مقبول ہوتا ہے کہ وہ اپنا خواب پورا کرلیتی ہے۔

    یاد رہے کہ عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار اور گول مال اگین دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہیں، دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے تاہم شائقین گول مال اگین کو دیکھنے میں زیادہ دلچپسی لے رہےہیں۔

    فلم کا ٹریلر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

    عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹٓار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں اداکارہ زائرہ وسیم مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں عامر خان میوزک ڈائریکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے, دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم سیکرٹ سپر اسٹار میں گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    سیکرٹ سپر اسٹار کی ہدایت کاری کے فرائض ادویت چوہان نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوس عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہے جہاں اسے اپنی ماں کی حمایت حاصل ہوتی ہے تاہم والد اس کے گلوکارہ بننے کے سخت مخالفت ہوتے ہیں۔والد کی مخالفت کے باعث زائرہ وسیم اپنے گانوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتی ہیں۔

    فلم سیکرٹ سپر اسٹار رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دیوالی پر روہیت شیٹھی کی فلم گول مال اگین بھی ریلیز کی جارہی ہے۔ جس سے دونوں فلموں کے باکس آفس پر ٹکرانے کا خطرہ ہے۔