Tag: Secretary-General

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس پاکستان پہنچ گئے، انتونیو گتریس صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ افغان پناہ گزینوں کے 40 سال پر کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، انتونیو گتریس غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

    اپنے دورے کے دوران انتونیو گتریس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر کے تمام پہلوؤں سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کرے گی۔

    سیکریٹری جنرل مہاجرین سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ یو این فوجی مبصر گروپ پاک بھارت آفس کا بھی دورہ کریں گے، اس دوران وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو این کمشنر پناہ گزین سے ملاقات بھی کریں گے۔

    انتونیو گتریس پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی خصوصی گفتگو کریں گے۔ وہ افغان پناہ گزینوں کے 40 سال پر کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

    اپنے دورے کے دوران سیکریٹری جنرل پاکستان میں انسداد پولیومہم کا بھی آغاز کریں گے، اور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے۔

    اپنی آمد سے قبل انتونیو گتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کی امن کاوشوں کا برملا اعتراف کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاک فوج کی خواتین افسران کے دستے کی گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان، پوری دنیا میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے۔ پاکستان امن کا مستقل مزاج اور قابل بھروسہ حصہ دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے لیے کام کرنے والوں سے اظہار تشکر کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، اس موقع پر وہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ سیکریٹری جنرل 14 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    دورہ پاکستان کے موقع پر سیکریٹری جنرل، صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے، خطے کی صورتحال کے تناظر میں سیکریٹری جنرل کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگ قید میں اور بینادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت با مقصد مذاکرات کریں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کامؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

  • جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے نتائج عالمی امن کے لیے خطرہ ہوں گے، انتونیو گتریس

    جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے نتائج عالمی امن کے لیے خطرہ ہوں گے، انتونیو گتریس

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے معاہدے کو ختم کیا تو عالمی امن کو خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے بیان پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ امریکا نے اس جوہری معاہدے کو ختم کردیا تو دنیا کو جنگ کے خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سنہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے اس وقت تک باہر نہ نکلے، جب تک جوہری معاہدے سے بہتر کوئی اور متبادل نہ ملے۔

    انتونیو گتریس نے گذشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بین الااقوامی جوہری معاہدے کو ختم نہ کرے، اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب یورپی یونین کے رکن ممالک بھی امریکی صدر ٹرمپ کو معاہدے پر باقی رہنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے سربراہوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ ہرگز ختم نہ کرے، مذکورہ معاہدے کے ذریعے ہی تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے کو ’دیوانگی‘ کا قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز اسرائیل نے وزیر اعظم نتین یاہو نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران معاہدے کے باوجود جوہری اسلحے کی تیاری میں لگا ہوا ہے، اس حوالے سے نتین یاہو نے 55 صفحات پر مشتمل کچھ خفیہ ایٹمی دستاویزات شائع کی تھیں۔

    نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر الزامات عائد کیے جانے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پیش کردہ خفیہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران نے جوہری منصوبوں کے حوالے عالمی طاقتوں کو اندھیرے میں رکھا۔

    ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے مذکورہ اقدامات جوہری معاہدوں کے حوالے آئندہ دنوں کے جانے والے ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی۔

    واضح رہے کہ فرانس کیہ جانب امریکی صدر کو مشورہ دیا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ کیا جاسکتا ہے، جس پر ایرانی صدر نے کہا تھا کہ موجودہ جوہری معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چھ امریکا اور روس سمیت چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان سنہ 2015 میں ایران کے جوہری منصوبوں کی روک تھام کےلیے ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس کے بعد مغربی ممالک نے ایران پر گذشتہ کئی برس سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالی گئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل فلسطین تنازعےکے پرامن حل کے لیےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے‘ انتونیو گوتریز

    اسرائیل فلسطین تنازعےکے پرامن حل کے لیےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے‘ انتونیو گوتریز

    نیویارک : اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریزکا کہنا ہےعالمی برادری اسرائیل فلسطین تنازعے کےپرامن حل کےلیے اپنا کردارادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پراسرائیلی فورسز کے حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے سیاسی ،مذہبی اورسماجی رہنماؤں پر بھی زوردیا کہ وہ ایسے اقدامات اور بیان بازی سے گر یز کریں جومزید کشیدگی کا باعث ہو۔

    انتونیو گوتریز نے عالمی برادری پر زوردیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تمام تنازعات کےحل کےلیے اپنا کردار اداکریں ۔

    یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب پر فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے جاری تھے ، اسرائیل فوج کی مظاہرین پرفائرنگ سے اب تک پانچ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


    اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے‘ مسجد اقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا لیے


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اپنی کابینہ سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز جب تک مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کا باب ختم نہیں کرتی اور بالخصوص قبلہ اول اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں نہیں اٹھاتے اس وقت تک اسرائیل کےساتھ تمام سرکاری رابطے معطل رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔