Tag: Secretary General OIC

  • دورہ پاکستان کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    دورہ پاکستان کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے کہا ہے کہ میرے دورے کا مقصد او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

    سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ پاکستان آمد پر ہونے والے پرتپاک استقبال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا شکرگزار ہوں، اسلامی تعاون تنظیم نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے۔

    حسین براہیم طحہٰ نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی رکن ملک ہے، مظلوم کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ او آئی سی پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے، اس دورے کا مقصد بھی او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

  • او آئی سی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، بلاول بھٹو

    او آئی سی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے، او آئی سی کشمیریوں کیلئے سفارتی کوششیں کرے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم دنیا کے 56 مسلم ممالک کے 1.9بلین لوگوں کی مشترکہ آواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پوری مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے، او آئی سی کے مسلم ممالک کیلئے کردار کو سراہتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بحیثیت وزیرخارجہ او آئی سے کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ او آئی سی کی جانب سے بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ہے، اسلامی تعاون تنظیم کشمیریوں کیلئے سفارتی کوششیں کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ او آئی سی17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے جو سفارشات پیش کی گئیں ان پر عمل درآمد کے حوالے سے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

  • دہشت گردی کےخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    دہشت گردی کےخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلام آباد: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہونے والی بربریت پر پاکستان سے اظہار ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ  نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

    ٹوئٹ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کی 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب مسلسل پاکستان میں او آئی سی اجلاس کا انعقاد ہورہا ہے۔

    تاریخی اجلاس سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ سال ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

    اس موقع پر میں او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تشریف لائیں اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشیں، 23 مارچ کے باعث او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کو سالانہ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کو پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں کا کلچر ملاحظہ کرنے کا بھی موقع میسر آئے گا، ہم او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کو یادگار اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن یہ سب آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔

  • اسلامی ممالک مل بیٹھ کر افغان مسائل کا حل نکالیں، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلامی ممالک مل بیٹھ کر افغان مسائل کا حل نکالیں، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان او آئی سی اجلاس کی صدارت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد پر وزیرمملکت فرخ حبیب نے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر فرخ حبیب نے بتایا کہ 18دسمبر سےاو آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر رکن ممالک شرکت کریں گے، امیدہے کہ اوآئی سی اجلاس کےمثبت نتائج آئیں گے۔

    اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے افغانستان پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ایک اہم موقع ہے، جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔حسین ابراہیم نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ موسم سرماشروع ہوگیا ہے افغان عوام کےمصائب بڑھیں گے، افغان مسائل کےحل کیلئےاسلامی ممالک مل بیٹھ کرحل نکالیں گے۔

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان پر41 سال بعد او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہونے جارہا ہے، پاکستان افغانستان کے مسائل کےحل کیلئے مرکزی کردار ادا کررہاہے، امیدہے کہ اوآئی سی اجلاس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔