Tag: Secretary of State John Kerry

  • جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری وزیرِاعظم نواز شریف کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق جان کیری پاکستانی قیادت سے اسٹرٹیجک مذاکرات میں پاک، افغان تعلقات اور بھارت کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    مذاکرات میں پاک امریكا وركنگ گروپ كے نتائج كے حوالے سے غور كیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط كرنے كے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا اسی ماہ دورۂ پاکستان کا امکان ہے، امریکی صدر چھبیس جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

    امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورۂ پاکستان کا امکان پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے انتہائی اقدام کے بعد پیدا ہوا ہے، بارک اوبامہ کی پاکستان آمد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ کا دخل بھی بتایا جاتا ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں اوباما کے دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

    امریکی صدر چھبیس جنوری کو ہونےو الے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گے

  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افغان تعاون ناگزیرہے ، جان کیری

    دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افغان تعاون ناگزیرہے ، جان کیری

    واشنگٹن :امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے کی ترقی کیلئے پاک افغان تعاون ناگزیر ہے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورۂ امریکہ میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے کی ترقی کیلئے افغان صدر کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد سے ملحق دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے پاک فوج مثبت کارروائی کرے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، اگر پاک افغان حکومتیں مل کر کام کریں تو نہ صرف دہشتگردی میں کمی بلکہ خطے ترقی کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی۔

  • سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    جدہ: سعودی عرب سمیت دس عرب ممالک نے داعش کے خلاف امریکا کی مدد کا اعلان کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے جدہ میں عرب وزرائے خارجہ سے عراق اور شام میں جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جنگجوؤں کی تعداد بیس ہزارسے بڑھ کر اکتیس ہزار پانچ سو ہو گئی ہے۔