Tag: sectarian killing

  • ہیومن رائٹس کمیشن کا بلوچستان میں فرقہ وارانہ، لسانی قتل و غارت پراظہارِتشویش

    ہیومن رائٹس کمیشن کا بلوچستان میں فرقہ وارانہ، لسانی قتل و غارت پراظہارِتشویش

    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے لسانی اورفرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے روک تھام اور زمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ایچ آر سی پی کی جانب سے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے لسانی اور فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرے کی گھنٹی قراردیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرقہ وارانہ قتل و غارت کے حالیہ واقعے میں بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہزارہ برادری سےتعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے باہر قتل کردیا گیا۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو بھی بلوچستان کے علاقے پسنی میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں فرقہ ورانہ اور لسانی تشدد میں ملوث افراد بلوچست کی کسی قسم کی خدمت نہیں کررہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سول سوسائٹی ، مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بلوچستان کو تشدد کی اس لہر سے نکالنے کے لئے صرف مذمتی بیانات کافی نہیں ہیں بلکہ عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

  • علی حسنین کا قتل ایم کیوایم کا بڑا نقصان ہے، حیدرعباس رضوی

    علی حسنین کا قتل ایم کیوایم کا بڑا نقصان ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : متحدہ قومی موومنت کےرہنماءحیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ علی حسنین بخاری کا قتل ایم کیوایم کا بڑا نقصان ہے، لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی امیدیں ان سے وابستہ تھیں۔

    کراچی میں ایم کیو ایم لائرز فورم کے سرگرم رکن علی حسنین بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین کا خلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ’’ایم کیو ایم کے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں ان کے کارکنوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے‘‘۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عدالت نے علی حسنین بخاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کیا جس کے لئے ایم کیو ایم چیف جسٹس فیصل عرب اوربارکونسل کی شکرگزارہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی حسنین ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے انتہائی سرگرم تھے اوران کے قتل سے لاپتہ کارکنوں کےاہل خانہ کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔

    انہوں نے میڈیا کو مطلع کیا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مقتول کے اہل خانہ سے ٹیلی فون کے ذریعے تعزیت کی ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم علی حسنین کے اہل خانہکے ساتھ ہے۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں مسلک کی بنیاد پرپروفیشنلز، ڈاکٹرزاوروکلاء کو قتل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔

  • انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،الطاف حسین

    انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین نےکہاہےکہ مذہبی انتہاءپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست نہیں بنایاجاسکتا۔

    قائداعظم محمد علی جناح کے چھیاسٹھویں یوم وفات کےموقع پر اپنےایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم،ملک میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہےتاکہ ملک میں قومی یکجہتی کو پروان چڑھایا جاسکے،ایم کیوایم چاہتی ہےکہ قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کےمطابق پاکستان کو جمہوری، لبرل،روشن خیال مملکت بنایاجائےاور ملک میں ایسےمعاشرے کا قیام عمل میں لایاجائے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل،زبان،قومیت، مسلک اورمذہب تمام شہریوں کو اپنے اپنےعقائد کےمطابق عبادت کرنےاور زندگی گزارنےکاحق حاصل ہو،ملک سےمذہبی انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ہو،غیرمسلم پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں اورپاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔