Tag: sectarian voilence

  • کراچی میں پولیس متحرک، 3 ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی میں پولیس متحرک، 3 ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی: سعید آبادمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں کالعدم تنظیم کےتین مبینہ دہشتگردزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ، اوربم بنانے کاسامان برآمد کرلیا جبکہ ملیر سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے فرقہ وارانہ بنیاد پرٹارگٹ کلنگ کرنے کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید آباد میں دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ ماراتو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بم بنانے کا سامان، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں اوردستی بم برآمد کرلیے ہیں۔ ملزمان کی شناخت ذکریا عرف بھائی جان، محمد عمران عرف ہمایوں اور یونس عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ملیر سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے فرقہ ورانہ بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ٹارگٹ کلر نے نمائش ،شاہ فیصل ،غازی ٹاؤن سمیت دومنٹ کی چورنگی پر فرقہ ورانہ بنیادپرقتل کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

  • ہیومن رائٹس کمیشن کا بلوچستان میں فرقہ وارانہ، لسانی قتل و غارت پراظہارِتشویش

    ہیومن رائٹس کمیشن کا بلوچستان میں فرقہ وارانہ، لسانی قتل و غارت پراظہارِتشویش

    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے لسانی اورفرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے روک تھام اور زمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ایچ آر سی پی کی جانب سے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے لسانی اور فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرے کی گھنٹی قراردیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرقہ وارانہ قتل و غارت کے حالیہ واقعے میں بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہزارہ برادری سےتعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے باہر قتل کردیا گیا۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو بھی بلوچستان کے علاقے پسنی میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں فرقہ ورانہ اور لسانی تشدد میں ملوث افراد بلوچست کی کسی قسم کی خدمت نہیں کررہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سول سوسائٹی ، مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بلوچستان کو تشدد کی اس لہر سے نکالنے کے لئے صرف مذمتی بیانات کافی نہیں ہیں بلکہ عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

  • کراچی میں دوڈاکٹروں سمیت سات افراد قتل

    کراچی میں دوڈاکٹروں سمیت سات افراد قتل

    کراچی : شہر میں سیاسی اورفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی، مختلف واقعات میں دو ڈاکٹرز سمیت سات افراد قتل کردیے گئے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کے علاقے جمعہ گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ تینوں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ مقتولین کی شناخت جعفر عباس، نعیم جعفری اور ریحان کے نام سے ہوئیں جنہیں تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ جعفر اور نعیم رضویہ سوسائٹی کے رہائشی تھے جبکہ ریحان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے لائنز ایریا سیکٹر سے تھا۔

    بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کا علاقائی عہدیدارحکیم صادق مارا گیا۔

    شہر کے گنجان آباد علاقے پاپوش نگرمیں پندرہ منٹ میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں دو ڈاکٹرزجاں بحق ہوگئے۔

    پاپوش نگر کے علاقے انار کلی بازار میں واقع کلینک پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر علی اکبراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دوسری جانب پاپوش میں واقع قبرستان کے نزدیک چند منٹ کے وقفے سے ایک اورکلینک پرفائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ڈاکٹر سید یاور حسین جاں بحق ہوگئے۔

    گلبرگ کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جارہا ہے۔

    لیاری میں آج بھی مختلف علاقوں میں دستی بم حملوں میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق آج صبح موسیٰ لین میں دستی بم حملے میں تین اوربغدادی میں دستی بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

     

    کراچی:پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں دکان پر فائرنگ سے علی رضا نامی شخص جان سے گیا ، لیاقت آباد ہی کے علاقے سی ون ایریا میں بھی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا طارق نامی شخص جانبر نہ ہوسکا۔

    لالوکھیت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔