Tag: section 144

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اس دوران احتجاجی ریلیاں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، مظاہروں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری روڈ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

    اس کے علاوہ مرید چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ، فیض آباد شامل ہیں، مختلف چوراہوں پر قیدیوں کی وین بھی کھڑی کی جائیں گی۔

    پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثے

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ممکنہ ملاقات اور 5 اگست کی احتجاج کی کال کی مناسبت سے اڈیالہ جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

    جیل کے اندر رینجرز اور جیل سیکیورٹی الرٹ کرکے نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ جیل حکام نے پولیس کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔

  • صوبہ بھر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی

    صوبہ بھر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی

    کوئٹہ(2 اگست 2025): بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں پندرہ یوم کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔

     محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت اسلحہ لیکر چلنے، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور ماسک پہننے پر 15 دن کے لئے پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پندرہ یوم کے دوران کہیں بھی جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، عوامی مقامات پر ماسک اور مفلر کے ذریعے چہرہ ڈھانپنا بھی ممنوع ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت صوبے میں پہلے ہی گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ 26 جولائی کو کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا تھا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • بلوچستان میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ

    بلوچستان میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ

    کوئٹہ: امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر صوبہ بلوچستان میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں دھرنے، جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبے میں اگلے 15دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اس موقع پر اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    بوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، دھرنوں، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر 15 دن کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دفعہ 144 ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج (8 فروری) ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کی کال دی ہوئی ہے۔

  • دہشت گردی کے خطرات: راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    دہشت گردی کے خطرات: راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دہشت گردی خدشے کے پیش نظر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی ہے، دفعہ 144 فوری طور پر نافذالعمل ہے جس کا اطلاق 10 نومبر تک ہوگا۔

  • سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار، دفعہ 144 نافذ

    سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار، دفعہ 144 نافذ

    کراچی: سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی گئی، دفعہ 144 کا نافذ بھی عمل میں لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر کمشنر سلیم راجپوت نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جو یکم جنوری تک نافذ رہے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی۔

    دوسری طرف سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ہر ٹیم کو الکوحل انہلر ڈیوائس فراہم کر دی گئی ہے۔

    ڈی ایس پی غیاث احمد کے مطابق شراب پی کرگاڑی چلانے سے کئی حادثات ہوتے ہیں، مشکوک کار کو روک کر تمام افراد کا الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا، اور کار میں موجود جس شخص نے شراب پی ہو قانونی کارروائی ہوگی۔

    انھوں ںے کہا ٹریفک پولیس کی ہر ٹیم کے ساتھ متعلقہ تھانے کے اہلکار ہوں گے، شراب پینے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور گاڑی ضبط کی جائے گی۔

  • گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

    گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

    چلاس: گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے امن عامہ کی صورت حال برقراررکھنے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے، اجتماعات پر پابندی ہوگی، کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ممنوع ہوگی۔

    شاہراہوں کی بندش اور مذہبی اجتماعات پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، گلگت بلتستان میں امن کی صورت حال کے پیش نظر فور جی سروسز بھی معطل کر دی گئیں تاہم ٹو جی سروس برقرار رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی سفارشات پر پی ٹی اے کے احکامات پر تاحکم ثانی انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع

    راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع

    راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر میں دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس میں 4 جون تک توسیع کی گئی ہے، اس دوران ضلع بھر میں اسلحے کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا، جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال: پولیس کی اہم ہدایت

    اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال: پولیس کی اہم ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری جی 10 کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہے۔

    ترجمان پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری جی 10 کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اب تک ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی تھی۔

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    کراچی: میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لیے جائیں گے، جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، اور میرپورخاص میں امتحانات ہو رہے ہیں، میٹرک امتحانات میں سندھ بھر سے 7 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

    صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا کمپیوٹر کا پرچہ آج لیا جائے گا، ساڑھے نو بجے پرچہ شروع ہوگا، دورانیہ تین گھنٹے ہوگا، دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا پرچہ لیا جائے گا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کے مطابق کراچی میں 3 لاکھ 93 ہزار 264 طالب علم میٹرک کے امتحانات میں شرکت کریں گے، جن کے لیے شہر میں 524 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، لڑکیوں کے لیے 245 اور لڑکوں کے لیے 279 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

    نویں اور دسویں کے امتحانات کا شیڈول 

    امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ کاپی کلچر کو روکنے کے لیے امتحانی مراکزکے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔ بیرونی مداخلت پر پابندی اور امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رکھی جائیں گی۔

    سندھ حکومت، وفاق اور کے الیکٹرک سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • وزارت داخلہ پنجاب نے نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی

    وزارت داخلہ پنجاب نے نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی

    راولپنڈی: وزارت داخلہ پنجاب نے نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں وزارت داخلہ نے نالہ لئی کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ کل سے 30 دنوں کے لیے کیا گیا ہے۔

    نالہ لئی اور چھوٹے نالوں میں کسی بھی قسم کا کوڑا ڈمپ کرنے پر پابندی ہوگی، جس کی خلاف ورزی پر مقدمے کا اندراج ہوگا اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

    144 کا نفاذ محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، واسا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے واسا کی سفارش پر وزارت داخلہ پنجاب کو دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی۔